ایک ملائیشین ماہر نے شِنہوا کو بتایا ہے کہ نانجنگ میں ثقافتی ورثے کے تحفظ کی کوششیں ’ملاکا‘ شہر کے لئے انتہائی مفید رہنمائی فراہم کرتی ہیں۔
ملاکا کی جانکر واک ورکنگ کمیٹی کے چیئرمین گان تیان لو نے چین کے اپنے حالیہ دورے کے دوران نانجنگ میں منعقدہ گلوبل میئرز ڈائیلاگ میں شرکت کی جہاں انہیں مختلف ممالک کے نمائندوں کے ساتھ شہری نظم و نسق اور مستقبل سے متعلق ترقیاتی ماڈلز پر تبادلۂ خیال کا موقع ملا۔
ساؤنڈ بائٹ (چینی): گان تیان لو، چیئرمین، جونکر واک ورکنگ کمیٹی، ملاکا، ملائیشیا
“میں نے اس دورے میں نانجنگ شہر کی قدیم فصیل (شہر کی دیوار) کا معائنہ کیا۔ مقامی رہائشیوں اور سیاحوں کو وہاں چلتے پھرتے اور تاریخ کا ماحول محسوس کرتے دیکھ کر ظاہر ہوتا ہے کہ نانجنگ نے ثقافتی ورثے کے تحفظ میں کتنی بڑی کامیابی حاصل کی ہے۔
مجھے یقین ہے کہ یونیسکو کے عالمی ثقافتی ورثے کی فہرست میں شامل ہونے کے باعث ملاکا کے لئے نانجنگ کے ساتھ ورثے کے تحفظ کے سلسلے میں تعاون کے وسیع امکانات موجود ہیں۔
بیلٹ اینڈ روڈ انیشی ایٹو کے تحت ہم ثقافت، سیاحت، تجارت، نوجوانوں اور تعلیم سمیت مختلف شعبوں میں تعاون کے لئے ہم زیادہ مؤثر اور عملی تبادلوں کے مواقع پیدا کیے جا سکتے ہیں۔ پہلے سے قائم دوستانہ تعلقات کے ہوتے ہوئے یقیناً مستقبل میں مزید تعاون اور ترقی کے وسیع مواقع موجود ہیں۔
چین کے کئی بڑے شہر تیزی سے اسمارٹ ترقی کی طرف بڑھ رہے ہیں جبکہ بہت سے ممالک ابھی اس سطح تک نہیں پہنچ سکے۔
ان شہروں کی مجموعی ترقی جس میں ٹیکنالوجی اور مصنوعی ذہانت کا استعمال بھی شامل ہے درحقیقت ملیشیا کے لئے ایک اہم ماڈل اور رہنمائی کے طور پر کام کر سکتی ہے۔
کوالالمپور سے شِنہوا نیوز ایجنسی کے نمائندوں کی رپورٹ
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
ٹیکسٹ آن سکرین:
ملائیشیا کا شہر ’ملاکا‘ چین کے ساتھ ثقافتی ورثے پر تعاون کا خواہاں
گلوبل میئرز ڈائیلاگ میں گان تیان لو کی عالمی ماہرین سے شہری ترقی پر گفتگو
نانجنگ کے تجربات ملاکا کے لئے قیمتی رہنمائی فراہم کرتے ہیں
بیلٹ اینڈ روڈ انیشی ایٹو کے تحت تعاون کے وسیع مواقع موجود ہیں
ثقافت، سیاحت، تجارت اور نوجوانوں کے تبادلوں میں تعاون ممکن ہے
ملائیشین ماہر کے مطابق ملاکا اور نانجنگ پہلے سے دوستانہ تعلقات رکھتے ہیں
چین کے بڑے شہر تیزی سے سمارٹ ترقی کی طرف بڑھ رہے ہیں
ٹیکنالوجی اور مصنوعی ذہانت کے استعمال سے ترقی کے ماڈل بن سکتے ہیں
چینی تجربات ملائیشیا کے لئے رہنمائی اور عملی مثال ہی




