ہفتہ, دسمبر 6, 2025
تازہ ترینسنکیانگ، برفانی تعطیلات کے دوران طلبہ سرمائی کھیلوں سے لطف اندوز

سنکیانگ، برفانی تعطیلات کے دوران طلبہ سرمائی کھیلوں سے لطف اندوز

چین کے سنکیانگ ویغور خودمختار علاقے کے مقبول سکینگ مقام ضلع التائے میں طلبہ اپنی پہلی برفانی تعطیلات کے دوران سرمائی کھیل اپناتے ہوئے نظر آ رہے ہیں۔

وہ تربیت یافتہ انسٹرکٹرز کی رہنمائی میں سکینگ اور سنوبورڈنگ سیکھ رہے ہیں اور برف پوش ڈھلانوں سے لطف اٹھا رہے ہیں۔

ساؤنڈ بائٹ 1 (چینی): ڈونگ چِیے، طالبہ

” اپنے دوستوں کے ساتھ سکینگ کرنا واقعی بہت مزے دار تھا۔ ہم نے طے کیا تھا کہ تعطیلات میں روزانہ یہاں آئیں گے۔”

ساؤنڈ بائٹ 2 (چینی): لیانا باہتی بیکے، طالبعلم

"اتنے سارے دوستوں کے ساتھ سکینگ کرنا واقعی شاندار تجربہ ہے!”

التائے کے ثقافتی اور سیاحتی حکام مختلف سکینگ ریزارٹس، ثقافتی مقامات اور ہوٹلز کے ساتھ شراکت داری کر رہے ہیں تاکہ تعطیلات کے دوران سکینگ، کھانے، رہائش، نقل و حمل اور ثقافتی سرگرمیوں پر رعایتیں فراہم کی جا سکیں۔

التائے برفباری اور یخ موسم کے اپنے بھرپور ثقافتی ورثے سے فائدہ اٹھاتے ہوئے ترقی کے نئے مواقع پیدا کر رہا ہے۔

ساؤنڈ بائٹ 3 (چینی): ڈیلِدا نابی، ڈائریکٹر، التائے کلچر اینڈ ٹورازم بیورو

"طلبہ میں سرمائی کھیلوں کے تجربات کا شوق  اکثر والدین کو بھی اس سفر میں شامل ہونے پر مجبور کر دیتا ہے۔ اس طرح نہ صرف یہاں کے مقامی سیاحتی موسم کے اختتام پر کاروبار میں تیزی آتی ہے بلکہ التائے کی برفباری اور یخ موسم کے وسائل اور معاون خدمات بھی بھرپور توجہ حاصل کرتی ہیں۔ اس کے نتیجے میں سکینگ، قیام، کھانے پینے اور ثقافتی سیاحت جیسے متعلقہ شعبوں میں کھپت بڑھ جاتی ہے۔ "

التائے، چین سے شِنہوا نیوز ایجنسی کے نمائندوں کی رپورٹ

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

 ٹیکسٹ آن اسکرین :

سنکیانگ کے ضلع التائے کے طلبہ سرمائی کھیلوں سے لطف اندوز ہو رہے ہیں

طلبہ کو اپنی پہلی برفانی تعطیلات میں سکینگ اور سنوبورڈنگ سیکھنے کا موقع ملا ہے

تربیت یافتہ انسٹرکٹرز انہیں برف پوش ڈھلانوں پر رہنمائی دے رہے ہیں

طلبہ دوستوں کے ساتھ سکینگ کرتے ہوئے بہت پُرجوش ہیں

بچوں کے شوق کی وجہ سے والدین بھی سفر میں شامل ہو گئے

ثقافتی و سیاحتی حکام کی جانب سے مختلف سہولیات پر رعایتیں دی گئی ہیں

سکینگ، کھانے، رہائش، نقل و حمل اور ثقافتی سرگرمیوں پر بھی چھوٹ دی گئی ہے

التائے میں برفباری اور یخ موسم کا ورثہ ترقی کے نئے مواقع پیدا کر رہا ہے

مقامی وسائل اور معاون خدمات پر زیادہ توجہ دی جا رہی ہے

شنہوا
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!