چین کے شمالی صوبے ہیبے کےشہر چانگ جیا کھو میں خاکروب برف ہٹارہے ہیں۔ (شِنہوا)
بیجنگ (شِنہوا) وزارت خزانہ نے کہا ہے چینی حکام نے رواں موسم سرما میں قدرتی آفات سے متاثرہ افراد کو سردی سے بچانے کی کوششوں کو یقینی بنانے کے لئے 5.27 ارب یوآن (تقریباً 73 کروڑ 35 لاکھ امریکی ڈالر) مختص کر دئیے ہیں۔
وزارت خزانہ اور وزارت ہنگامی انتظامات کے مشترکہ طور پر مختص کردہ اس فنڈ کے بارے میں جمعہ کے روز بتایا گیا ہے کہ اس کا مقصد موسم سرما اور موسم بہار کے دوران قدرتی آفات سے متاثرہ افراد کی مدد کے لیے مقامی حکومتوں کی معاونت کرنا ہے۔
مقامی حکومتوں پر لازم ہے کہ وہ امدادی فنڈز کی نگرانی کو مضبوط کریں اور اس بات کو یقینی بنائیں کہ پالیسی اور قواعد و ضوابط کے تحت مالی امداد کی تقسیم بروقت ہو۔
قومی موسمیات مرکز نے پیش گوئی کی ہے کہ دسمبر 2024 سے فروری 2025 تک جاری رہنے والے رواں موسم سرما میں ملک کے بیشتر حصوں میں درجہ حرارت گزشتہ برسوں کے اوسط کے قریب یا اس سے زائد رہے گا تاہم ساتھ ہی اس بات کا تذکرہ بھی کیا گیا ہے کہ دسمبر میں انتہائی درجہ حرارت میں کمی ہوسکتی ہے۔
