منگل, اگست 26, 2025
تازہ ترینچین میں 5 جی بیس اسٹیشنز کی تعداد 41 لاکھ ہوگئی

چین میں 5 جی بیس اسٹیشنز کی تعداد 41 لاکھ ہوگئی

چین کے مشرقی صوبے جیانگسو کے شہرلیان یون گانگ میں چائنہ ٹاورکا تعمیرکردہ ایک 5 جی بیس اسٹیشن دیکھا جاسکتا ہے۔ (شِنہوا)

بیجنگ (شِنہوا) چین میں 5 جی بیس اسٹیشنز کی تعداد 41 لاکھ سے زائد ہوچکی ہے۔

وزارت صنعت و انفارمیشن ٹیکنالوجی کے جمعہ کے روز جاری کردہ اعدادو شمار کے مطابق اس وقت 5 جی ٹیکنالوجیز کا اطلاق قومی معیشت کے 80 بڑے شعبوں میں کیا جاچکا ہے اور 5 جی نیٹ ورک زیادہ دیہی علاقوں کا احاطہ کررہا ہے۔

وزارت کا کہنا ہے کہ 5 جی ٹیکنالوجیز کے بڑے پیمانے پر اطلاق کے فروغ اور ٹیکنالوجی تحقیق و ترقی کے ساتھ ساتھ معیارات کی تشکیل سے متعلق اقدامات کئے جائیں گے۔

ایک مضبوط 5 جی ایکو سسٹم کی تعمیر کے لئے ٹیلی کام فراہم کنندگان، ایپلی کیشن تیار کرنے والے اور صنعتی چین سے منسلک اداروں کے درمیان تعاون کے فروغ کی کوششیں کی جائیں گی۔

گزشتہ ماہ جاری کردہ ایک لائحہ عمل میں 2027 کے اختتام تک 5 جی استعمال کرنے والے صارفین کی شرح 85 فیصد سے زائد کرنے کا ہدف مقرر کیا گیا ہے۔

شنہوا
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!