چین کے صوبہ ہائی نان کے سنشا شہر کے ژاؤ شو جزیرے میں ایک مچھیرا ماہی گیری کر نے کے بعد واپس لوٹ رہا ہے۔(شِنہوا)
ہانگ ژو (شِنہوا) چین کے مشرقی صوبے ژے جیانگ میں 82 برس قبل لزبن مارو حادثے میں سینکڑوں برطانوی جنگی قیدیوں کی جان بچانے والے چینی ماہی گیروں کی یاد میں ایک یادگار کی رونمائی کردی گئی ہے۔
چینی اکیڈمی برائے فنون کی ڈیزائن اور تیار کردہ اس یادگار میں اس تاریخی لمحے کی عکاسی کی گئی جب ژو شان کے مقامی ماہی گیروں نے امدادی کاموں کے دوران اپنی جانیں خطرے میں ڈالیں۔
یادگار کی لمبائی 4.5 میٹر، اونچائی 1.8 میٹر اور چوڑائی 1.7 میٹر ہے۔ اس کا وزن تقریباً ایک ٹن ہے اور یہ بحری کانسی سے تیار کی گئی ہے۔
اس کے بائیں طرف چینی اور انگریزی دونوں زبانوں میں ”ڈونگ جی ماہی گیروں کی برطانوی جنگی قیدیوں کو بچانے کی یادگار” اور ”محبت کی کوئی سرحد نہیں ہے، دوستی وقت سے ماورا ہے” تحریر کیا گیا ہے۔ اس کے علاوہ واقعے کی تفصیل بھی درج کی گئی ہے۔
اکتوبر 1942 میں جاپانی فوج 1 ہزار 800 سے زائد برطانوی جنگی قیدیوں کو مال بردار بحری جہاز لزبن مارو کے ذریعے ہانگ کانگ سے جاپان لے جارہی تھی۔ اس بحری جہاز کو چینی صوبے ژے جیانگ کے جزیرے ژو شان کے قریب ایک امریکی آبدوز نے نشانہ بنایا تھا۔ مقامی ماہی گیروں نے اپنی جانیں خطرے میں ڈال کر اس میں 380 سے زائد جنگی قیدیوں کو بچالیا تھا۔
