نیپال کے للت پور کے میئر شری بابو مہارجن للت پور میں چین کے مالی تعاون سے قائم کردہ عوامی بھلائی منصوبے کی حوالگی تقریب سے خطاب کررہے ہیں۔(شِنہوا)
بیجنگ (شِنہوا) قومی ترقی و اصلاحات کمیشن نے کہا ہے کہ چین اور نیپال نے بیلٹ اینڈ روڈ تعاون میں پیشرفت کے لئے ایک فریم ورک معاہدے پر دستخط کئے ہیں۔
قومی ترقی و اصلاحات کمیشن کے نائب سربراہ لیو سوشی اور نیپال کے قائم مقام وزیر خارجہ امرت بہادر رائے نے اپنی اپنی حکومتوں کی جانب سے معاہدے پر دستخط کئے۔
اس معاہدے کے تحت دونوں ممالک "ایک ساتھ منصوبہ بندی، ایک ساتھ تعمیر اور ایک ساتھ فائدہ اٹھانے” کے اصول پر عمل کرتے ہوئے معیشت، مالیات، نقل و حمل، ترسیل ، تجارت، صنعتی سرمایہ کاری اور کسٹمز جیسے اہم شعبوں میں عملی تعاون مستحکم کریں گے۔
قومی ترقی و اصلاحات کمیشن نے کہا کہ فریم ورک معاہدے پر دستخط چین اور نیپال کے درمیان سیاسی باہمی اعتماد وسیع کرنے اور اعلیٰ معیار کے بیلٹ اینڈ روڈ تعاون میں پیشرفت کے لئے بہت اہم ہیں۔
