اتوار, جولائی 27, 2025
تازہ ترینچینی صدر کا مضبوط اور جدید انفارمیشن سپورٹ فورس کی تعمیر پر...

چینی صدر کا مضبوط اور جدید انفارمیشن سپورٹ فورس کی تعمیر پر زور

چینی صدر شی جن پھنگ چائنیز پیپلز لبریشن آرمی (پی ایل اے) کی انفارمیشن سپورٹ فورس کے معائنے کے دوران عسکری نمائندگان سے ملاقات کررہے ہیں۔ (شِنہوا)

بیجنگ(شِنہوا)چین کے صدر شی جن پھنگ نے ایک مضبوط اور جدید انفارمیشن سپورٹ فورس بنانے اور چینی فوج کے نیٹ ورک انفارمیشن سسٹم کی تیز رفتار ترقی کو عملی جامہ پہنانے کی کوششوں پر زور دیا ہے۔

چینی پیپلز لبریشن آرمی (پی ایل اے) کی انفارمیشن سپورٹ فورس کا معائنہ کرتے ہوئے شی جن پھنگ نے کہا کہ نیٹ ورک انفارمیشن سسٹم کا دور جدید کی جنگ میں نمایاں کردار ہے اور تمام متعلقہ اہلکاروں کو اس بات سے بخوبی آگاہ ہونا چاہئے کہ اس نظام کو بہتر بنانا انتہائی اہم ہے۔

انہوں نے فورس پر زور دیا کہ وہ نیٹ ورک انفارمیشن سسٹم کی تعمیر کے لئے اپنی کوششوں کو تیز کرے اور فوج کی جنگی تیاریوں اور صلاحیتوں  کو مضبوط بنانے میں تعاون کرے۔

نیٹ ورک انفارمیشن سسٹم کی ترقی میں ٹھوس کام کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے شی جن پھنگ نے کہا کہ انفارمیشن سروسز کی ضمانت کو بڑھایا جانا چاہئے اور نیٹ ورک انفارمیشن سکیورٹی کے تحفظ کو اہمیت دی جانی چاہئے۔

انہوں نے کمانڈ کے طریقوں میں جدیدیت اور جنگی حربوں میں تبدیلی لانے کی کوششوں پر بھی زور دیا۔

چینی صدر نے زور دیا کہ انفارمیشن سپورٹ فورس مسلح افواج پر پارٹی کی مطلق قیادت کے بنیادی اصول کی پاسداری کرے۔ فورس کو مکمل طور پر وفادار، خالص اور قابل اعتماد ہونا چاہئے۔

انہوں نے انفارمیشن سپورٹ فورس کی پارٹی کمیٹی پر زور دیا کہ وہ فورس کی ترقی میں اپنی ذمہ داری نبھائے اور انتہائی قابل پیشہ ور افراد پر مشتمل ایک ٹیم تشکیل دے۔

چینی صدر نے انفارمیشن سپورٹ فورس کی ترقی کو فروغ دینے کے لئے سی ایم سی کے ساتھ ساتھ دیگر متعلقہ حکام اور یونٹوں سے مربوط کوششوں پر بھی زور دیا۔

 تقریب میں اعلیٰ فوجی حکام ژانگ یوشیا، ہی وے ڈونگ، لیو ژین لی اور ژانگ شینگ من نے بھی شرکت کی۔

شنہوا
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!