اتوار, جولائی 27, 2025
تازہ ترینچین میں شین زین کا اختراعی مرکز نئے بائیوٹیک مواد کی تجارتی...

چین میں شین زین کا اختراعی مرکز نئے بائیوٹیک مواد کی تجارتی تیاری میں مدد کر رہا ہے

چین کے جنوبی صوبہ گوانگ ڈونگ کے شہر شین زین میں واقع شین زین صنعتی اختراع مرکز برائے انجینئرنگ حیاتیات کا بیرونی منظر۔(شِنہوا)

شین زین(شِنہوا)مصنوعی حیاتیاتی مواد لیبارٹری آئیڈیا سے مارکیٹ کی مصنوعات تک کتنی دیر میں سفر کرتا ہے؟ پی اے ایم 2 ایل بائیو ٹیکنالوجیز کے بانی ژونگ چھاؤ کے لئے یہ سفر صرف 2 منزلوں کا ہے۔

گزشتہ ماہ منعقدہ 26 ویں چائنہ اعلیٰ ٹیکنالوجی میلے کے دوران پی اے ایم 2 ایل بائیو ٹیکنالوجیز نے ایک میڈیکل گریڈ بائیو میٹریل کی رونمائی کی تھی، جو تیزی سے زخم بھرنے اور طب میں وسیع پیمانے پر استعمال کا حامل ہے۔

ژونگ نے وضاحت کی کہ اس مواد کا بنیادی جزو مسل چپکانے والا پروٹین ہے جو موثر طریقے سے خلیوں کی منتقلی اور زخم مندمل ہونے میں معاونت کرسکتا ہے جبکہ جلد کو محفوظ رکھنے کے لئے انسداد سوزش اور اینٹی آکسیڈنٹ افعال کی خاصیت بھی رکھتا ہے۔

مصنوعی حیاتیات اور مصنوعی ذہانت کی ٹیکنالوجی کے امتزاج سے کمپنی جینیاتی طور پر تبدیل شدہ بیکٹیریا کا استعمال کرتے ہوئے فرمنٹیشن کے ذریعے مسل چپکانے والا پروٹین پیدا کرتی ہے اور صرف 2 دن میں 2 ہزار گرام پروٹین تیار کرلیتی ہے۔ ماضی میں اس طرح کے پروٹین کی اتنی ہی مقدار حاصل کرنے کے لئے تقریباً 2 کروڑ مسلز درکار ہوتے تھے۔

ژونگ نے شِنہوا کو بتایا کہ انہیں 3 برس قبل مسل چپکانے والے پروٹین کی تیاری کا خیال آیا تھا۔ 6 ماہ کے لیبارٹری تجربات اور 2 برس کی آمائش کے بعد یہ پروٹین اب مارکیٹ میں مقبولیت حاصل کررہا ہے۔

شنہوا
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!