اتوار, جولائی 27, 2025
تازہ ترینغیر ملکی سرمایہ سے چلنے والی کمپنیوں کو چینی کمپنیوں کے برابر...

غیر ملکی سرمایہ سے چلنے والی کمپنیوں کو چینی کمپنیوں کے برابر سہولت فراہم کر نے کا منصوبہ

چین کی وزارت خزانہ  (ایم او ایف)  نے کہا ہے کہ چین میں غیر ملکی سرمایہ سے چلنے والی کمپنیوں کی تیار کردہ مصنوعات سرکاری خریداری کی بولیوں میں مقامی سامان کے لیے مختص ایک ہی قیمت کی ترجیح کے لیے اہل ہوں گی۔(شِنہوا)

بیجنگ(شِنہوا)چین کی وزارت خزانہ (ایم او ایف) نے  کہا ہے کہ چین میں غیر ملکی سرمایہ سے چلنے والی کمپنیوں کی تیار کردہ مصنوعات سرکاری خریداری کی بولیوں میں مقامی سامان کے لیے مختص ایک ہی قیمت کی ترجیح کے لیے اہل ہوں گی۔

وزارت خزانہ کی جانب سے عوامی رائے کے حصول کے لیے جاری ہونے والے ایک نوٹس میں بتایا گیا ہے کہ مقامی طور پر تیار کردہ اشیاء کو حکومتی خریداری میں 20 فیصد قیمت کی ترجیح دی جائے گی۔

وزارت نے کہا  ہے کہ یہ پالیسی مقامی اور غیر ملکی سرمایہ سے چلنے والے کاروباری اداروں سے یکساں سلوک کرے گی اور ملکیت  سے قطع نظر کوئی بھی کمپنی اس پالیسی سے فائدہ اٹھا سکتی ہے تاہم اس کے لئے شرط یہ ہے کہ اس کی مصنوعات مقررہ معیار پر پورا اترتی ہوں۔

یہ مساوی رویہ چین کے کھلے پن کے عزم کو ظاہر کرتا ہےکیونکہ حالیہ برسوں میں تمام مارکیٹ پلیئرز کو مساوی مواقع فراہم کرنے کے لئے مسلسل کوششیں کی گئی ہیں۔

 کمیونسٹ پارٹی آف چائنہ کی 20ویں مرکزی کمیٹی کے تیسرے مکمل اجلاس میں رواں سال جولائی میں منظور شدہ قرارداد کے مطابق چین نے عزم ظاہر کیا ہے کہ غیر ملکی سرمایہ سے چلنے والے اداروں کے ساتھ  پیداوار کے وسائل تک رسائی، لائسنس درخواست، معیارات کے تعین اور حکومتی خریداری میں قومی مساوی سلوک یقینی بنایا جائے گا۔

شنہوا
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!