جمعرات, ستمبر 11, 2025
انٹرنیشنلسری لنکا میں چینی فوڈ کارنیوال کا انعقاد، 10 سے زائد کھانوں...

سری لنکا میں چینی فوڈ کارنیوال کا انعقاد، 10 سے زائد کھانوں کے سٹالز

سری لنکا کے شہر کولمبو میں چینی فوڈ کارنیوال میں شہری شریک ہیں۔(شِنہوا)

کولمبو(شِنہوا)سری لنکا کے دارالحکومت کولمبو میں چینی فوڈ کارنیوال منعقد ہوا جس میں چین اور سری لنکا کے 200 سے زائد مہمانوں نے شرکت کی۔

سری لنکا کے نائب وزیر برائے امور خارجہ، بیرون ملک روزگار اور سیاحت روان رانا سنگھے نے اپنے خطاب میں کہا کہ سری لنکا اور چین کے درمیان دوستی کی ایک طویل تاریخ ہے۔ دونوں ممالک سیاسی، معاشی اور ثقافتی تبادلوں میں تیزی سے قریب آئے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ کھانوں کا یہ میلہ نہ صرف سیاحوں کو راغب کرسکتا ہے بلکہ باہمی دوستی کو بھی بڑھا سکتا ہے۔

سری لنکا میں چین کے سفیر چھی ژین ہونگ نے کہا کہ کھانے سمیت ثقافتی تبادلے چین اور سری لنکا کے عوام کے درمیان دوستی کو بڑھانے کے لئے ایک اہم پل کا کام کرتے ہیں۔

چینی سفیر نے کہا کہ  دونوں ممالک اپنے عوام کے درمیان باہمی تفہیم کو مضبوط کرنے اور باہمی تعلقات کو مسلسل فروغ دینے کے لئے سخت محنت جاری رکھیں گے۔

تقریب میں 10 سے زائد چینی کھانوں کے سٹالز لگائے گئے تھے جو چین کے سیاحتی وسائل اور متنوع طرز زندگی کو فروغ دیتے ہیں۔

سری لنکن طلبہ نے تقریب میں پیکنگ اوپرا، مور رقص اور سنکیانگ رقص پیش کیا، چینی کھانوں اور 24 شمسی اصطلاحات پر لیکچرز میں حصہ بھی لیا۔

فوڈ کارنیوال کی سرپرستی چین کی وزارت ثقافت و سیاحت اور سری لنکا میں چینی سفارت خانے نے کی جبکہ اس کی میزبانی سری لنکا میں چینی ثقافتی مرکز نے کی۔

شنہوا
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!