چین کے جنوبی صوبے گوانگ ڈونگ کے شہر شین زین میں ریلوے کے تعمیراتی مقام پر زمین دھنسنے کی جگہ کا فضائی منظر۔(شِنہوا)
شین زین(شِنہوا) چین کے جنوبی صوبے گوانگ ڈونگ میں ریلوے کے ایک تعمیراتی مقام پر زمین دھنسنے کے واقعہ کی تحقیقات کے لئے ٹیم تشکیل دے دی گئی ہے۔ سانحہ میں 13 مزدور لاپتہ ہوگئے ہیں۔
ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے صوبائی ادارے کے مطابق یہ واقعہ شین زین شہر کے باؤآن ضلع میں شین زین-جیانگ من ریلوے کے ایک حصہ کے تعمیراتی مقام پر بدھ کی رات 11 بجے کے قریب پیش آیا تھا۔
جمعرات کی صبح 10 بجے ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کی وزارت نے بتایا تھا کہ مزدور اب بھی لاپتہ ہیں۔
