بیجنگ(شِنہوا) کمیونسٹ پارٹی آف چائنہ (سی پی سی) کی مرکزی کمیٹی کے بین الاقوامی شعبے کے سربراہ لیو جیان چھاؤ نے کمیونسٹ پارٹی آف انڈیا (سی پی آئی) کے وفدسے بیجنگ میں ملاقات کی۔ وفد کی قیادت سی پی آئی کے قومی سیکرٹریٹ کے رکن راما کروشنا پانڈے نے کی۔
فریقین نے دونوں ممالک کے رہنماؤں کے درمیان تازہ ترین اتفاق رائے کو عملی جامہ پہنانے، پارٹی کی سطح پر تبادلوں اور مکالموں کو مضبوط بنانے، اختلافات کو مناسب طریقے سے حل کرنے اور چین۔ بھارت تعلقات کی بہتری اور ترقی کو فروغ دینے کی ضرورت پر اتفاق کیا۔
