ہیڈلائن:
چین میں مقیم برطانوی باشندہ’جنسنگ‘ ثقافت کی تلاش میں مصروف عمل
جھلکیاں:
’جنسنگ‘ چین کے علاقے جیلِن کی سب سے معروف روایتی طبی جڑی بوٹی ہے۔اس کےطبی استعمال کا ریکارڈ ‘شین نونگ بن ساؤ جِنگ’ (شین نونگ کی کلاسک آف میٹریا میڈیکا) میں بھی موجود ہے۔
شاٹ لسٹ:
1-ساؤنڈ بائٹ 1( انگریزی) : مارک ونٹن، چین میں مقیم برطانوی باشندہ
2-ساؤنڈ بائٹ2(چینی): گائیڈ، ’جنسنگ‘ میوزیم، چینی طب یونیورسٹی، چھانگ چھون
3-ساؤنڈ بائٹ 3( انگریزی) : مارک ونٹن، چین میں مقیم برطانوی باشندہ
4-ساؤنڈ بائٹ4( انگریزی) : مارک ونٹن، چین میں مقیم برطانوی باشندہ
تفصیلی خبر:
ساؤنڈ بائٹ 1( انگریزی) : مارک ونٹن، چین میں مقیم برطانوی باشندہ
"آج میں چھانگ چھون یونیورسٹی آف چائنیز میڈیسن (سی سی یو سی ایم) کےجنسنگ میوزیم میں درج ہے۔آج میں آپ کو ایک شاندار سفر پر لے جا رہا ہوں، تو آئیے اور دیکھئے۔”
ساؤنڈ بائٹ 2(چینی): گائیڈ،’ جنسنگ‘ میوزیم، چینی طب یونیورسٹی، چھانگ چھون
"جنسنگ کو جیلِن صوبے میں ایک منفرد مقام حاصل ہے۔ یہ ‘چین کے شمال مشرق کے تین خزانے’ میں سے ایک، اور جیلِن کی سب سے معروف روایتی طبی جڑی بوٹی ہے۔اس کےطبی استعمال کا ریکارڈ ‘شین نونگ بن ساؤ جِنگ’ (شین نونگ کی کلاسک آف میٹریا میڈیکا) میں درج ہے۔اس دور میں اسے اعلیٰ درجے کی جڑی بوٹی کے طور پر جانا جانا تھا۔”
ساؤنڈ بائٹ 3 ( انگریزی) : مارک ونٹن، چین میں مقیم برطانوی باشندہ
"جنسنگ کی پیداور اور کاشت کے حوالےسے جیلِن کی ایک لمبی تاریخ ہے۔ اس علاقے کو چین اور دنیا میں جنسنگ کی پیدوار کے حوالے سے اہم مقام حاصل ہے۔لوگ پہلے’ جنسنگ ‘کی تیاری کرتے ہیں،یہ ایک بار تیار ہونےپر وہ دیوتاؤں سے دعا کریں گے اور کچھ ملنے کی امید کے ساتھ اس کی تلاش کے لئے نکل جائیں گے۔جب وہ اسے تلاش کرنے میں کامیاب ہوتے ہیں تو اس علاقے کو نشان لگا دیتے ہیں۔اس مقصد کے لئے وہ سرخ دھاگے کو زمین پر باندھ دیتا ہے تاکہ یہ غائب نہ جائے اور اس کے بارے میں انہیں معلومات حاصل رہے۔
کئی سالوں کے بعد اس کے 5، 10، 15پتے اگیں گے۔لوگ واپس آکر احتیاط سے کھودیں گے اور اسے لکڑی کی چھال میں لپیٹا دیں گے۔ اب یہ استعمال کے لئے تیار ہے۔
ٹھیک ہے دوستو! یہاں ہمارے پاس کچھ سرخ تار اور دو چھوٹے سکے کے ساتھ’ جنسنگ ‘ہے۔
یہ لوگوں کو دکھانے کے لئے ہے کہ ’جنسنگ‘ کہاں ہے۔ ٹھیک ہے دوستو!
آپ ’جنسنگ‘ کو دو طریقے سےمحفوظ رکھ سکتے ہیں۔ آپ اسے خشک کر سکتے ہیں یا پھرشراب میں ڈال سکتے ہیں۔
آپ یہاں نیچے آکر اسے دیکھیں، تو آپ کو اس میں بہت گہرا رنگ نظر آئے گا۔ اس کا مطلب یہ ہوگا کہ اس’ جنسنگ‘ کو تقریباً 40 سال تک محفوظ کیا گیا ہے۔”
ساؤنڈ بائٹ 4 ( انگریزی) : مارک ونٹن، چین میں مقیم برطانوی باشندہ
چین کا سب سے بڑا’ جنسنگ‘ پیدا کرنے والا علاقہ جیلِن اپنے قدرتی وسائل اور بنیادی سہولیات کےساتھ بہتر مستقبل کی جانب بڑھ رہا ہے۔”
چھانگ چھون، چین سے نمائندہ شِنہوا نیوز ایجنسی کی رپورٹ

شنہوا
- شنہوا#molongui-disabled-link
- شنہوا#molongui-disabled-link
- شنہوا#molongui-disabled-link
- شنہوا#molongui-disabled-link