جمعرات, نومبر 6, 2025
تازہ ترینزراعت، دیہی ترقی اور صحت کے شعبے میں پیشرفت کے لئے کوششیں...

زراعت، دیہی ترقی اور صحت کے شعبے میں پیشرفت کے لئے کوششیں تیز کی جائیں، چینی نائب وزیراعظم

چینی نائب وزیراعظم لیو گوژونگ کی ایک اجلاس سے خطاب  کی فائل فوٹو-(شِنہوا)

شین یانگ(شِنہوا)چین کے نائب وزیراعظم لیو گوژونگ نے کہا ہے کہ ملک کے سالانہ اہداف کے حصول اور پندرہویں پانچ سالہ منصوبے (2026 تا 2030) کے کامیاب آغاز کے لئے زراعت، دیہی ترقی اور صحت کے شعبے میں پیشرفت کے لئے کوششیں تیز کی جانی چاہئیں۔

کمیونسٹ پارٹی آف چائنہ (سی پی سی) کی مرکزی کمیٹی کے سیاسی بیورو کے رکن اور نائب وزیراعظم لیو گوژونگ نے یہ بات اندرونی منگولیا کے شہر تونگ لیاؤ اور لیاؤننگ کے شہر شین یانگ سمیت مختلف علاقوں کے دورے کے موقع پر کہی۔

نائب وزیراعظم نے زرعی اداروں اور صنعتی پارکوں کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے فصلوں کی پیداوار، زرعی مصنوعات کی پروسیسنگ اور زرعی ٹیکنالوجی و بائیوفارماسیوٹیکل تحقیق و ترقی (آر اینڈ ڈی) کی پیش رفت کے بارے میں دریافت کیا۔

انہوں نے زور دیا کہ خزاں کی فصل کی کٹائی اور ذخیرہ بروقت مکمل کیا جائے اور اس کے بعد موسم سرما کی فصلوں کی بروقت بوائی کی جائے تاکہ کاشت کے رقبے میں استحکام برقرار رہے۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ فصلوں کی پیداوار میں اضافہ، غیر بنیادی غذائی اشیاء کی فراہمی کو یقینی بنانا اور منڈیوں میں استحکام لانے کے لئے بھی اقدامات ضروری ہیں۔

انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ دیہی آبادی کی آمدنی میں اضافہ کیا جائے اور دیہی رہائشی ماحول کو بتدریج بہتر بنایا جائے۔

لیو نے نشاندہی کی کہ خزاں اور سردیوں کے موسم میں متعدی امراض زیادہ پھیلتے ہیں، اس لئے نگرانی، ابتدائی انتباہی نظام، عوامی صحت سے متعلق رہنمائی اور دیگر بیماریوں کی روک تھام و کنٹرول کے اقدامات کو مضبوط بنایا جائے۔

انہوں نے مزید کہا کہ پالیسی معاونت اور مشترکہ تحقیق و ترقی کو فروغ دیا جائے، بالخصوص نجی اداروں کو جدت کے بنیادی ستون کے طور پر بااختیار بنایا جائے  تاکہ بائیو فارماسیوٹیکل شعبے میں اعلیٰ معیار کی ترقی اور نمایاں کامیابیاں حاصل کی جا سکیں۔

شنہوا
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں