موسم کی شدت میں کمی کے باوجود ڈینگی کے حملے کم نہ ہوسکے، اسلام آباد میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران مزید 10 افراد وائرس کا شکار ہوگئے۔
محکمہ صحت حکام کے مطابق نئے کیسز ترلائی، ترامڑی، سوہان، روات، جی سیون اور ای الیون سے رپورٹ ہوئے ہیں۔
ڈینگی سرویلنس ٹیموں نے متاثرہ علاقوں کے دورے اور ہاٹ سپاٹس کی نشاندہی کی ہے۔
حکام کے مطابق اسلام آباد میں مجموعی طور پر 45ہزار 306انسداد ڈینگی سرگرمیاں مکمل کی گئیں جبکہ 2مثبت تجارتی ہاٹ سپاٹس اور 335 گھروں سے لاروا برآمد ہوا۔ 1,062 مقامات پر فوگنگ کی گئی جبکہ ہائی رسک علاقوں میں کارروائیاں تیز کردی گئیں، 22 کنفرم مریضوں کے گھروں اور 1,073 اطراف کے گھروں میں سپرے کیا گیا۔




