کراچی منگھو پیر نورانی ہوٹل کے قریب پولیس اور مسلح ڈکیت گینگ کے درمیان مقابلے کے بعد تین ملزمان کو زخمی حالت میں گرفتار کرلیا گیا جبکہ دو فرار ہوگئے۔
ایس ایس پی ویسٹ طارق الٰہی مستوئی نے بتایا کہ ملزمان تاجر فہد کو واردات کا نشانہ بنانے کی کوشش کر رہے تھے کہ پولیس نے گھیر لیا، دو طرفہ فائرنگ تبادلے کے بعد تین ملزمان محمد عارف، شاہ رخ اور ہارون رشید کو زخمی حالت میں گرفتار کیا گیا جبکہ دو فرار ہوگئے، ملزمان کے قبضے سے 2 پستول، تاجر سے چھینا گیا موبائل فون، موٹر سائیکل، نقدی اور دیگر سامان برآمد ہوا ہے۔
ایس ایس پی ویسٹ نے بتایا کہ فرار ملزمان کی گرفتاری کیلئے چھاپے جاری ہیں۔




