جمعرات, نومبر 6, 2025
پاکستانریاست عوام کے تحفظ کی ذمہ دار، انتشار پھیلانے کی اجازت نہیں...

ریاست عوام کے تحفظ کی ذمہ دار، انتشار پھیلانے کی اجازت نہیں دینگے، مریم نواز

وزیراعلی پنجاب مریم نواز نے کہا ہے کہ عوام کے جان و مال کا تحفظ ریاست کی ذمہ داری ہے، انتشار پھیلانے کی اجازت نہیں دینگے، 30لاکھ افراد کو پہلی بار 10 ہزار روپے کا پے آرڈر گھر کی دہلیز پر پہنچایا گیا، 15لاکھ افراد کو راشن کارڈ کے ذریعے 3 ہزار روپے ماہانہ مل رہے ہیں۔

ذرائع کے مطابق وزیراعلی مریم نواز سے وزیرآباد اور میانوالی کے ارکان اسمبلی اور ٹکٹ ہولڈرز نے ملاقات کی جس میں عوامی مسائل، ضروریات اور ترقیاتی منصوبوں پر تفصیلی گفتگو کی گئی۔

ارکان نے وزیرآباد اور میانوالی میں گرین بس منصوبوں کے آغاز پر وزیراعلی کا شکریہ ادا کیا اور ستھرا پنجاب منصوبے کو سراہا۔

ارکان نے صوبے میں کاروباری سرگرمیاں بڑھانے کیلئے ای بز پورٹل لانچ کرنے پر وزیراعلی کو خراج تحسین پیش کیا جبکہ نجی املاک پر ناجائز قبضے ختم کرانے کے تاریخی اقدام کو بھی سراہا۔ارکان اسمبلی نے صوبے میں قیام امن کیلئے وزیراعلی کے ہم قدم چلنے کا عہد کیا۔

اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے مریم نواز نے کہا کہ عوامی خدمت ہی مسلم لیگ (ن)اور قائد نواز شریف کا منشور ہے، کسان کارڈ، گھر کی دہلیز تک مفت ادویات منصوبوں سمیت دیگر منصوبے ترقی اور خوشحالی کیلئے کاوشوں کا منہ بولتا ثبوت ہیں۔

انہوں نے کہا کہ پنجاب میں پہلی بار30لاکھ افراد کو 10ہزار روپے کا پے آرڈر گھر کی دہلیز پر پہنچایا گیا، صوبے بھر میں 15لاکھ افراد کو راشن کارڈ کے ذریعے 3ہزار روپے ماہانہ مل رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ صوبے کے عوام کے جان و مال کی حفاظت ریاست کی ذمہ داری ہے، انتشار پھیلانے کی اجازت ہرگز نہیں دیں گے۔

انہوں نے کہا کہ روز اول سے ہی مخلوق خدا کی خدمت کا عزم کر رکھا ہے، پنجاب کے کسان کو مایوس نہیں کریں گے، ذمہ داریاں پوری طرح نبھائیں گے، مستقبل میں عوام کیلئے بڑے بڑے منصوبے منتظر ہیں۔

انٹرنیوز
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں