جمعرات, نومبر 6, 2025
پاکستانمقامی گیس فیلڈز، ذخائر پر سمجھوتہ نہیں کریں گے، علی پرویز ملک

مقامی گیس فیلڈز، ذخائر پر سمجھوتہ نہیں کریں گے، علی پرویز ملک

وفاقی وزیر پٹرولیم علی پرویز ملک نے واضح کیا ہے کہ مقامی گیس فیلڈز اور ذخائر پر کسی صورت سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا۔

نجی ٹی وی سے گفتگو میں علی پرویز ملک نے کہا کہ حکومت نے توانائی شعبے میں پائیداری یقینی بنانے کیلئے مستقبل بارے حکمت عملی اپنائی ہے۔

انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم نے وزارت کو گیس کے شعبے میں طویل مدتی پائیداری کے اقدامات متعارف کرانے کی ہدایت کی ہے، انہوں نے کہا کہ اصلاحاتی اقدامات کے مثبت نتائج آئے ہیں، میٹرئیل پراگریس حاصل کر لی ہے ،جلد مزید اچھی خبریں اور بہتری نظر آئیگی۔

انہوں نے کہا کہ حکومت تمام معاہدوں کا احترام کرتی ہے اور دستیاب جگہ کے اندر متوازن اور باہمی طور پر فائدہ مند راستے کی تلاش جاری رکھے گی۔

انہوں نے کہا کہ مقامی گیس فیلڈز اور ذخائر پر کسی بھی صورت سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا۔

انٹرنیوز
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں