جمعرات, نومبر 6, 2025
پاکستانکرک، سیکیورٹی فورسز کی مشترکہ کارروائی، کالعدم تنظیم کا مطلوب کمانڈر ہلاک،...

کرک، سیکیورٹی فورسز کی مشترکہ کارروائی، کالعدم تنظیم کا مطلوب کمانڈر ہلاک، 4 پولیس اہلکارزخمی

کرک میں سیکیورٹی فورسز کے ٹارگٹڈ آپریشن میں کالعدم تنظیم کا مطلوب کمانڈر ہلاک ہوگیا۔

ذرائع کے مطابق سی ٹی ڈی خیبرپختونخوا، ضلعی پولیس اور سویلین انٹلیجنس ادارے نے کرک کے علاقے امبیری کلہ میں مشترکہ ٹارگٹڈ آپریشن کیا، 4 گھنٹے سے زائد جاری رہنے والے مقابلے میں فتنہ الخوارج کا خطرناک کمانڈر نثار حکیم انجام کو پہنچا جبکہ مقابلے میں 4 پولیس اہل کار معمولی زخمی ہوئے۔

حکام کے مطابق ہلاک دہشتگرد بین الصوبائی دہشتگردی کی سرگرمیوں میں ملوث تھا جس کے قبضے سے اسلحہ ایمونیشن برآمد ہوا ہے۔

دوسری جانب آئی جی خیبرپختونخوا ذوالفقار حمید نے سی ٹی ڈی، کرک پولیس اور قانون نافذ کرنیوالے اداروں کو کامیاب آپریشن پر خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ اپنی جان جوکھوں میں ڈال کر دہشتگردوں کے عزائم خاک میں ملانے والے دلیر سپوت قابل فخر ہیں۔

انہوں نے کہا کہ عوام کے جان و مال کی حفاظت اور وطن میں امن کیلئے خیبرپختونخوا پولیس کے جوان دہشتگردی کیخلاف سیسہ پلائی دیوار ثابت ہو رہے ہیں۔

انٹرنیوز
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں