ہیڈ لائن:
چین میں عالمی درآمدی نمائش کے موقع پر مستقبل کے سفر کی ایک جھلک
جھلکیاں:
چین میں جاری عالمی درآمدی نمائش میں اڑنے والی گاڑی کی نمائش کی گئی ہے۔ یہ گاڑی مستتقبل کی سفری سہولتوں سے آراستہ ہے۔ اس گاڑی کی اور کیا خصوصیات ہیں۔ آئیے اس کی تفصیل اس ویڈیو میں جانتے ہیں۔
شاٹ لسٹ:
1۔ سٹینڈ اپ 1 (انگریزی): زو ژانا زیک، نمائندہ، شِنہوا
2۔ اڑنے والی گاڑی کی تجرباتی اڑان کے مختلف مناظر
3۔ سٹینڈ اپ 2 (انگریزی): زو ژانا زیک، نمائندہ، شِنہوا
4۔ اڑنے والی گاڑی کے مختلف مناظر
تفصیلی خبر:
سٹینڈ اپ 1 (انگریزی): زو ژانا زیک، نمائندہ، شِنہوا
” چین میں عالمی درآمدی نمائش کے موقع پر ہم نقل و حمل کے حوالے سے مستقبل کے منظر کی ایک جھلک دیکھ رہے ہیں۔ یہ پرواز کرنے والی گاڑی کی تجرباتی اڑان کا منظر ہے۔”
یہ ہوا میں اڑنے والی ایوٹول گاڑی ہے۔ اسے کم بلندی کی پرواز والی ٹی کیب ٹیکنالوجی کے تحت تیار کیا گیا۔
سٹینڈ اپ 2 (انگریزی): زو ژانا زیک، نمائندہ، شِنہوا
"یہ گاڑی بہت کشادہ ہے۔ اس میں 5 نشستیں ہیں ۔ یہ آنے والے دور میں لوگوں کو نقل و حمل اور سفر کا متبادل پیش کرے گی۔ یہ ہمیں تیز رفتار اور آرام دہ سفر کی سہولت دے گی۔ چلئے، اڑان بھرتے ہیں۔”
اس گاڑی میں 800 وولٹ کا ہائی وولٹیج چارجنگ سسٹم نصب ہے۔ اس کی زیادہ سے زیادہ پرواز کی حد 200 کلومیٹر ہے۔
شنگھائی، چین سے نمائندہ شِنہوا نیوز ایجنسی کی رپورٹ

شنہوا
- شنہوا#molongui-disabled-link
- شنہوا#molongui-disabled-link
- شنہوا#molongui-disabled-link
- شنہوا#molongui-disabled-link