ہیڈ لائن: گلوبل لنک | 41 ویں استنبول بین الاقوامی کتب میلے کا آغاز، چینی کتابوں کا بڑا مجموعہ پیش
جھلکیاں:
41 ویں استنبول بین الاقوامی کتب میلہ ہفتے کے روز میں شروع، چینی کتابوں کا متنوع انتخاب پیش۔10نومبر تک جاری رہنے والے اس میلے نے ایک ہزارسے زائد پبلشرز اورسول سوسائٹی تنظیموں کو راغب کیا ہے۔
شاٹ لسٹ:
1- 41 ویں استنبول بین الاقوامی کتب میلے کے مختلف مناظر
2- ہائر ایجوکیشن پریس چین کی نائب سربراہ ژانگ جِنگ کے خطاب کرنے کے مناظر
3- ترک،چین ثقافتی ایسوسی ایشن کے نائب صدر مصطفی کارسلے کے خطاب کرنے کے مناظر
4- ڈائریکٹر شعبہ پبلشنگ و میڈیا ،چائنا ایجوکیشن پبلشنگ اینڈ میڈیا گروپ چی باوڈونگ کے خطاب کرتے ہوئے مناظر
5- جنرل پبلشنگ ڈائریکٹر ترک نوموس پبلشنگ ہاؤس اردم ارگن کے خطاب کرنے کے مناظر
6- 41 ویں استنبول بین الاقوامی کتب میلے کے مختلف مناظر
تفصیلی خبر:
41 ویں عالمی استنبول کتب میلہ کا ہفتے کے روز استنبول میں آغاز ہوگیا ہے،میلے میں چینی پبلشرز کی جانب سے چینی کتابوں کا متنوع انتخاب بھی پیش کیا گیاہے۔
میلےکے منتظمین کے مطابق 10نومبر تک جاری رہنے والے اس میلے میں 12 چینی پبلشرز شرکت کر رہے ہیں،چینی پبلشرز دیگر اداروں کے ساتھ کاپی رائٹ معاہدے اور تعاون کے فروغ کے لئے پر امید ہیں۔
میلے کے افتتاحی روز چین، ترکیہ پبلشنگ تعاون فورم کا انعقاد کیا گیا جس میں دونوں ملکوں کے پبلشنگ ہاؤسز شریک ہوئے۔
قدیم چینی تعلیمی پبلشنگ ادارہ "ہائر ایجوکیشن پریس” کی نائب سربراہ ژانگ جِنگ نے سلک روڈ کے اہم ممالک کے درمیان تعاون کی اہمیت پر زور دیا۔
ترک،چین ثقافتی ایسوسی ایشن کے نائب صدر مصطفی کارسلے نے کہا کہ دونوں ممالک کے پبلشرز ہزاروں سال پرانی سلک روڈ کی وراثت کو دوبارہ زندہ اور مستحکم کر رہے ہیں۔
چائنا ایجوکیشن پبلشنگ اینڈ میڈیا گروپ کے شعبہ پبلشنگ و میڈیا کے ڈائریکٹر چی باوڈونگ نے دونوں ملکوں کے درمیان علمی اشتراک کی مضبوط صلاحیت پر روشنی ڈالی۔
ترک نوموس پبلشنگ ہاؤس کے جنرل پبلشنگ ڈائریکٹر اردم ارگن نے ثقافتی و ادبی تبادلے کو بڑھانے کے لیے تعاون کو فروغ دینے کی اہمیت پر زور دیا۔
"بچپن ایک جشن ہے” کے موضوع سے منعقدہ اس میلے میں آذربائیجان بطور مہمان خصوصی شرکت کر رہا ہے۔
میلے نے سینکڑوں مصنفین اور قارئین کو راغب کیا، ایک ہزارسے زائد پبلشرز اور سول سوسائٹی تنظیمیں بھی اس میلے میں شریک ہیں۔
استنبول، ترکیہ سے نمائندہ شِنہوا نیوز ایجنسی کی رپورٹ
