اتوار, جولائی 27, 2025
تازہ ترینچینی صدر کا سماجی کام میں اعلیٰ معیار کی ترقی پر زور

چینی صدر کا سماجی کام میں اعلیٰ معیار کی ترقی پر زور

چین، چینی صدر شی جن پھنگ ایک اجلاس سے خطاب کر رہے ہیں۔(شِنہوا)

بیجنگ (شِنہوا) چینی صدر شی جن پھنگ نے نئے دور کے سماجی کام میں اعلیٰ معیار کی ترقی کے فروغ کی کوششوں پر زور دیا ہے۔

کمیونسٹ پارٹی آف چائنہ  کی مرکزی کمیٹی کے جنرل سیکرٹری اور مرکزی فوجی کمیشن کے چیئرمین شی نے حال ہی میں سماجی کام سے متعلق  ایک ہدایت میں چینی خصوصیات کے حامل سوشلزم کے تحت سماجی نظام کے فروغ پر زور دیا۔

بیجنگ میں منگل اور بدھ کو سماجی کام سے متعلق  ایک مرکزی کانفرنس ہوئی جس میں  شی کی ہدایت کو پڑھ کر سنایا گیا۔

شی نے اپنی ہدایت میں کہا ہے کہ سماجی کام پارٹی کی طویل المدت حکمرانی، ملک میں پائیدار امن و استحکام، سماجی ہم آہنگی و استحکام اور عوام کی فلاح و بہبود کے لیے نہایت  اہم ہے۔

شی نے ہدایت میں کہا کہ چین کے سماجی ڈھانچے کے  ابھرتے شعبوں میں تیز رفتار ترقی کے ساتھ گہری تبدیلیاں رونما ہو رہی ہیں۔  انہوں نے بدلتے  منظر نامے میں نئے اہداف کے حصول پر زور دیا۔

شی نے کہا کہ نئے اقتصادی و سماجی اداروں اور نئے قسم کے روزگار سے وابستہ گروپوں میں پارٹی تنظیم کو مضبوط کرنا ضروری ہے جس کے ساتھ پارٹی  اثر و رسوخ، ہم آہنگی کی قوت  اور ابھرتے شعبوں میں  کشش بڑھانا بھی اہم ہے۔

شنہوا
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!