اتوار, جولائی 27, 2025
انٹرنیشنلٹرمپ کا اپنے حامیوں سے خطاب میں جیت کا اعلان

ٹرمپ کا اپنے حامیوں سے خطاب میں جیت کا اعلان

امریکہ ، فلوریڈا کے شہر فورٹ لاؤڈرڈیل میں ریپبلیکن پارٹی کے حامی انتخابی نشریات دیکھ رہے ہیں۔(شِنہوا)

واشنگٹن (شِنہوا) امریکہ میں 2024 کے صدارتی انتخابات میں ریپبلیکن امیدوار ڈونلڈ ٹرمپ نے کامیابی کا اعلان کیا ہے، فاکس نیوز کے مطابق انہوں نے 277  الیکٹورل کالج ووٹس حاصل کئے۔

صدارتی انتخاب میں کامیابی کے لئے کم از کم 270 الیکٹورل کالج ووٹس درکار ہوتے ہیں۔ ٹرمپ کے خطاب کے وقت تک کسی بھی دوسرے بڑے امریکی میڈیا ادارے نے ان کی کامیابی کی تصدیق نہیں کی تھی۔

فلوریڈا کے شہر ویسٹ پام بیچ میں اپنے انتخابی صدردفتر سے خطاب میں ٹرمپ نے وعدہ کیا کہ ’’ ہمارے ملک کو بہتر کرنے میں مدد کریں۔ انہوں نے امریکہ ۔ میکسیکو سرحدیں طے کرنے کا بھی اعلان کیا۔

ٹرمپ نے کہا کہ ایسی سیاسی فتح اس سے قبل کبھی نہیں دیکھی۔ انہوں نے امریکی عوام کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ انہیں 47 واں اور 45 واں صدر منتخب کرکے  اعزاز بخشا گیا۔

ٹرمپ سے قبل ڈیموکریٹ جوبائیڈن امریکہ کے 46 ویں صدر منتخب ہوئے تھے۔

ٹرمپ نے کہا کہ وہ آپ کے لیے، آپ کے خاندان کے لیے اور آپ کے مستقبل کے لیے لڑیں گے۔ اس وقت تک آرام سے نہیں بیٹھیں گے جب تک وہ امریکہ کو ایسا مضبوط، محفوظ اور خوشحال نہیں بنالیتے جس کے ہمارے بچے اور آپ مستحق ہیں۔

ٹرمپ کا یہ بیان اس وقت میں سامنے آیا ہے جب زیادہ تر امریکی میڈیا اداروں نے شمالی کیرولائنا، جارجیا اور پنسلوانیا جیسی اہم ریاستوں کو ان کے حق میں قرار دیتے ہوئے ووٹوں کی تعداد 266 یا 267 بتائی ہے۔ ان میں جارجیا اور پنسلوانیا وہ ریاستیں ہیں جہاں سے 4 برس قبل ٹرمپ نے فتح حاصل کی تھی۔

ٹرمپ اپنی حریف ڈیموکریٹک امیدوار اور موجودہ نائب صدر کملا ہیرس سے بھی چار سوئنگ ریاستوں وسکونسن، مشی گن، ایریزونا اور نیواڈا میں آگے ہیں جہاں فاتح قرار دینا ابھی قبل از وقت ہے۔ ملک بھر میں ووٹوں کی گنتی جاری رہنے کی وجہ سے ہیرس کا وائٹ ہاؤس جانا مشکل ہوگیا ہے۔

ہیرس کا انتخابی رات کا صدر دفتر واشنگٹن ڈی سی میں ہے تاہم انہوں نے الیکشن کی شب اپنے حامیوں سے خطاب نہیں کیا۔

شنہوا
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!