سلوواکیہ کے دارالحکومت براٹسلاوا میں براٹسلاوا قلعہ کا بیرونی منظر۔(شِنہوا)
براٹسلاوا(شِنہوا)چین میں سلوواکیہ کے سابق سفیر دوسان بیلا نے کہا ہے کہ چین بین الاقوامی درآمدی نمائش (سی آئی آئی ای) سلوواکیہ اور چین کے درمیان اقتصادی اور تجارتی تعلقات کو مزید فروغ دینے میں مدد فراہم کرے گی۔
سابق سفیردوسان بیلا نے شِنہوا کو انٹرویو میں کہا کہ سی آئی آئی ای دنیا کے سب سے اہم تجارتی میلوں میں سے ایک بن گیا ہے۔ اس سال کی نمائش میں سلوواکیہ پہلی بار شرکت کررہا ہے۔
سلوواکیہ کے سابق سفیر دوسان بیلا شِنہوا کو خصوصی انٹرویو دیتے ہوئے۔(شِنہوا)
دوسان بیلا نے چین کو عالمی معیشت کا انجن قرار دیتے ہوئے کہا کہ سی آئی آئی ای جیسی تقریبات عالمی معیشت کی بحالی میں کردار ادا کریں گی۔
دوسان بیلا نے چند سال قبل متعارف کی گئی اڑنے والی سلواک کار کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ نمائش دیکھنے کیلئے آنے والے اس طرح کی بہت سی ایجادات اور اختراعی حل تلاش کرسکتے ہیں۔
رواں سال اپریل میں سلوواکیہ کی کمپنی کلین ویژن نے اعلان کیا تھا کہ اس نے چینی منڈی کے لئے اپنی اڑنے والی کاروں کی پیداوار اور فروخت کا اختیار چین کے شمالی صوبے ہیبے میں واقع ایک کمپنی کو دے دیا ہے۔
چین کے مشرقی شہر شنگھائی میں ساتویں چین بین الاقوامی درآمدی نمائش (سی آئی آئی ای) کے مرکزی مقام نیشنل ایگزیبیشن اینڈ کنونشن سنٹرکا منظر۔(شِنہوا)

شنہوا
- شنہوا#molongui-disabled-link
- شنہوا#molongui-disabled-link
- شنہوا#molongui-disabled-link
- شنہوا#molongui-disabled-link