چین ،شمال مشرقی صوبے جی لِن میں چھانگ بائی ماؤنٹین وانڈا انٹرنیشنل ریزارٹ میں سیاح اسکی کر رہے ہیں۔(شِنہوا)
بیجنگ (شِنہوا) چین اپنی آئس اینڈ سنو معیشت کو ایک نئے ترقیاتی انداز سے بڑھانے کا ارادہ رکھتا ہے جس کے لئے اس نے 2027 تک معیشت کے حجم کا ہدف 12 کھرب یوآن (تقریباً 169 ارب امریکی ڈالر) مقررکیا ہے۔
ریاستی کونسل کے جنرل آفس سے بدھ کو جاری کردہ رہنما اصول کے مطابق 2027 تک آئس اینڈ سنو کھیلوں کی سہولیات مکمل طور پر تیار ہوں گی ،خدمات کا معیار نمایاں طور پر بہتر ہوگا ۔ آئس اینڈ سنو کھیلوں کا دائرہ مزید وسیع ہوگا اور چین کی بین الاقوامی سطح پر ان کھیلوں میں مسابقتی پوزیشن مزید مستحکم ہوگی۔
2030تک آئس اینڈ سنو معیشت کا کردار روزگار کے مواقع پیدا کرنے اور اعلیٰ معیار کی ترقی کے فروغ میں مزید اہم ہو گا اور ملک کی طلب میں آئس اینڈ سنو کی کھپت کا نمایاں حصہ ہوگا۔
رہنما اصول کے مطابق 2030 تک آئس اینڈ سنو معیشت کا حجم 15 کھرب یوآن سے زائد ہونے کی توقع ہے۔
چین آمدہ سالوں میں آئس اینڈ سنو معیشت کی ترقی سے متعلق متعدد اقدامات کرے گا جن میں آئس اینڈ سنو کھیلوں کا فروغ ، سہولیات اور خدمات کو بہتر بنانا، اس شعبے میں کاروباری اداروں کی ترقی میں معاونت کرنا اور عالمی تعاون مزید وسیع کرنا شامل ہے۔
