بیجنگ(شِنہوا)چین کی اعلیٰ عوامی استغاثہ (ایس پی پی) نے بیجنگ کے سابق نائب میئر گاؤ پھینگ کو رشوت لینے اور فرائض سے غفلت برتنے کے شبہ میں گرفتار کرلیا ہے۔
ایس پی پی نے بدھ کے روز کہا ہے کہ قومی نگران کمیشن کی جانب سے تحقیقات مکمل ہونے کے بعد کیس کو استغاثہ کے تفتیش کاروں کے حوالے کردیا گیا ہے۔
مقدمے کی مزید تحقیقات ابھی جاری ہیں۔
