اتوار, جولائی 27, 2025
شِنہوا پاکستان سروسچینی خلا بازوں کی 6 ماہ دورانیے کے خلائی مشن سے زمین...

چینی خلا بازوں کی 6 ماہ دورانیے کے خلائی مشن سے زمین پر محفوظ واپسی

ہیڈ لائن:

چینی خلا بازوں کی 6 ماہ دورانیے کے خلائی مشن سے زمین پر محفوظ واپسی

جھلکیاں:

رواں سال اپریل  میں لانچ ہونے والے چینی خلائی مشن شین ژو-18  کی  خلاباز ٹیم مشن مکمل کر کے زمین پر واپس آ گئی ہے۔ آئیے اس ویڈیو میں اس حوالے سےتفصیل جانتے ہیں۔

شاٹ لسٹ:

1۔ شین ژو-18 خلائی جہاز کے مختلف حصوں کے مناظر

2۔ سٹینڈ اپ (انگریزی): وانگ شوئے بنگ، نمائندہ، شِنہوا

تفصیلی خبر:

تین چینی خلابازوں پر مشتمل شین ژو-18 کی ٹیم پیر کی صبح  زمین پر محفوظ واپس پہنچ گئی ہے۔

سٹینڈ اپ (انگریزی): وانگ شوئے بنگ، نمائندہ، شِنہوا

"میں انسان بردار خلائی جہاز شین ژو-18 کے ساتھ کھڑی ہوں ۔ یہ خلائی جہاز تھوڑی دیر پہلے ہی  ڈونگ فنگ میں اترا ہے۔ ڈونگ فنگ چین میں منگولیا کا اندرونی شمالی خود مختار علاقہ ہے۔ آئیے تینوں خلابازوں کے خلائی جہاز سے باہر آنے کا انتظار کرتے ہیں۔”

شین ژو-18 کی ٹیم میں یے گوانگ فو، لی کانگ اور  لی گوانگ سو شامل ہیں۔ ان خلابازوں کو اپریل میں تیان گونگ خلائی اسٹیشن پر بھیجا گیا تھا۔ خلائی اسٹیشن پر 6 ماہ مکمل کرنے کے بعد انہوں نے جمعہ کے روز ایک تقریب کے دوران اسٹیشن کی چابیاں شین ژو۔ 19 کے عملہ کے حوالے کیں۔

چینی خلا باز ی کے  ادارے کے مطابق تینوں خلا باز وں کی جسمانی صحت بہت اچھی ہے  اور انہوں نے یہ مشن کامیابی کے ساتھ مکمل کیا ہے۔

جیوچھوان، چین سے نمائندہ شِنہوا نیوز ایجنسی کی رپورٹ

شنہوا
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!