اتوار, جولائی 27, 2025
شِنہوا پاکستان سروسسنکیانگ فری ٹریڈ زون کی پہلی سالگرہ ، کامیابیوں کا سفر جاری

سنکیانگ فری ٹریڈ زون کی پہلی سالگرہ ، کامیابیوں کا سفر جاری

ہیڈ لائن:

سنکیانگ فری ٹریڈ زون کی پہلی سالگرہ ، کامیابیوں کا سفر جاری

جھلکیاں:

سنکیانگ فری ٹریڈ زون  کے قیام کو ایک سال مکمل ہو رہا ہے۔ اس عرصے میں فری ٹریڈ زون نے کون کون سی کامیابیاں سمیٹیں، آئیے اس ویڈیو میں تفصیل جانتےہیں۔

شاٹ لسٹ:

1۔ سنکیانگ کے مختلف مناظر

2۔ ساؤنڈ بائٹ (چینی): یان ژینگ یو، عہدیدار پورٹ انتظامیہ، ہور گوس اقتصادی زون

تفصیلی خبر:

چین کے تجرباتی فری ٹریڈ زون، سنکیانگ ( ایف ٹی زیڈ) کے قیام کی پہلی سالگرہ جمعہ کے دن منائی  گئی۔

ایف ٹی زیڈ  سنکیانگ تین علاقوں ارمچی، کاشغر اور ہور گوس پر مشتمل ہے۔ یہ چین کے شمال مغربی سرحدی علاقوں کا پہلا اور ملکی سطح کا 22 واں بڑا فری ٹریڈ زون ہے۔

اپنے قیام کے پہلے سال میں  اس زون نےحوصلہ  افزا نتائج پیش کئے ہیں۔

اعداد و شمار کے حوالے سے جنوری سے اگست تک سنکیانگ کے درآمدات و برآمدات کےحجم میں 30.9 فیصد اضافہ ہوا۔ یہ حجم اس وقت 285.32 بلین یوآن (تقریباً 40 بلین امریکی ڈالر) تک پہنچ گیا ہے۔

ساؤنڈ بائٹ (چینی): یان ژینگ یو، عہدیدار پورٹ انتظامیہ، ہور گوس اقتصادی زون

"ہم نے مسلسل کامیابی  کو یقینی بنانے کے لئے اصلاحات اور جدت پسندی  کو بھرپور طریقے سے فروغ دیا ہے۔ ہم نے کسٹمز کی کلیئرنس کے عمل اور اس کی کارکردگی میں بہتری لائی ہے۔ اس کے ساتھ ساتھ  ہم نے سمارٹ پورٹس کی تعمیر کو بھی جاری رکھا تاکہ اس بات کو یقینی بنایا جا سکے کہ کسٹمز کی سہولیات اور ہنگامی  خدمات میں کوئی رکاوٹ نا آئے ۔”

ارمچی، چین سے نمائندہ شِنہوا نیوز ایجنسی کی رپورٹ

شنہوا
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!