امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ دارالحکومت واشنگٹن ڈی سی میں صحافیوں سے گفتگو کر رہے ہیں-(شِنہوا)
قاہرہ(شِنہوا)فلسطینی اسلامی مزاحمتی تحریک (حماس) کا ایک وفد بحیرہ احمر کے ساحلی شہر شرم الشیخ میں مصری حکام کے ساتھ مذاکرات کے لئے مصر پہنچ گیا ہے۔
باخبر ذرائع کے مطابق فریقین امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے غزہ میں جنگ بندی کے منصوبے کے پہلے مرحلے پر عملدرآمد سے متعلق بات چیت کریں گے۔
ذرائع نے شِنہوا کو بتایا کہ اس منصوبے کے پہلے مرحلے پر عملدرآمد کی تفصیلات مذاکرات کا محور ہوں گی۔ اہم نکات میں حماس اور اسرائیل کے درمیان قیدیوں کے تبادلے کا طریقہ کار اور حماس کی جانب سے اپنے ہتھیاروں کی حوالگی کا عمل شامل ہوگا۔
حماس کے ساتھ ملاقات کے بعد مصری فریق اسرائیلی وفد کے ساتھ الگ ملاقات کرے گا۔ ذرائع کے مطابق دونوں مذاکرات کے نتائج مشرق وسطیٰ کے لئے امریکہ کے خصوصی ایلچی سٹیو وٹکوف اور صدر ٹرمپ کے داماد جیرڈ کشنر کو ان کی مصر آمد پر پیش کئے جائیں گے۔
