پیر, اکتوبر 6, 2025
تازہ تریناوپیک پلس کا نومبر میں تیل کی پیداوار بڑھانے کا اعلان

اوپیک پلس کا نومبر میں تیل کی پیداوار بڑھانے کا اعلان

آسڑیا کے شہر ویانا میں تیل برآمد کرنے والے ممالک کی تنظیم (اوپیک) کے صدر دفتر کا منظر۔(شِنہوا)

ویانا(شِنہوا)تیل پیدا کرنے والے ممالک کی تنظیم (اوپیک) اور اس کے اتحادیوں، جسے اوپیک پلس کے نام سے جانا جاتا ہے، نے اعلان کیا  ہے کہ اکتوبر میں کئے گئے اضافے کے طرز پر نومبر میں بھی تیل کی پیداوار میں ایک لاکھ 37 ہزار بیرل یومیہ اضافہ کیا جائے گا۔

اوپیک نے ایک بیان میں کہا ہے کہ اس  فیصلے کا اعلان رکن ممالک، جن میں سعودی عرب، روس، عراق، متحدہ عرب امارات، کویت، قازقستان، الجیریا اور اومان شامل ہیں، کے ورچوئل اجلاس کے بعد  کیا گیا۔

اوپیک کے مطابق مستحکم عالمی معاشی منظرنامے اور مضبوط مارکیٹ کی صورتحال، جس کا اظہار تیل کے کم ذخائر سے ہوتا ہے، کے پیش نظر 8 ممالک نومبر میں پیداوار میں یومیہ ایک  لاکھ 37 ہزار بیرل اضافہ کریں گے۔یہ اضافہ پہلے سےاعلان کردہ رضاکارانہ کٹوتیوں میں نرمی کے طور پر کیا جائے گا۔

 گروپ کی جانب سے رضاکارانہ طور پر پیداوار میں  اضافی کمی  16.5 لاکھ بیرل یومیہ  کی گئی تھی، جو پہلی بار اپریل 2023 میں متعارف کرائی گئی تھی اور بعد ازاں 2026 کے آخر تک اس میں توسیع کر دی گئی تھی۔ اوپیک نے واضح کیا ہے کہ یہ پیداوار جزوی یا مکمل طور پر واپس مارکیٹ میں لائی جاسکتی ہے۔

یہ اقدام مارکیٹ کی صورت حال پر منحصر ہوگا اور تدریجی انداز میں کیا جائے گا۔

شنہوا
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!