فرانسیسی وزیراعظم لاکورنو نے عہدہ سنبھالنے کے 26 روز بعد ہی عہدے سے استعفی دے دیا، وزیراعظم لاکورنو نے اپنا استعفی صدر میکرون کی دیا جسے انہوں نے منظور کرلیا۔
واضح رہے ستمبر 2025 میں ہی فرانسیسی وزیراعظم فرانسوا بائرو پارلیمنٹ سے اعتماد کا ووٹ لینے میں ناکام ہوگئے تھے جس کے باعث فرانس کی جمہوری تاریخ میں تیسری بار پارلیمنٹ کے عدم اعتماد سے حکومت کا خاتمہ ہوگیا تھا۔
بعد ازاں فرانس کے صدر میکرون نے 10 ستمبر 2025 کو قریبی ساتھی اور ملک کے وزیردفاع سیبسٹین لاکورنو کو نیا وزیراعظم نامزد کیا تھا۔
