پیر, اکتوبر 6, 2025
انٹرٹینمنٹغصے میں ٹیم کو کھانے میں گولیاں ملا کے کھلادی تھیں، فضا...

غصے میں ٹیم کو کھانے میں گولیاں ملا کے کھلادی تھیں، فضا علی کا انکشاف

پاکستان کی معروف ماڈل، اداکارہ و میزبان فضا علی نے کہا ہے کہ ایک مرتبہ سیٹ پر ٹیم سے جھگڑا ہوگیا تو پائے پکائے اور اس میں گولیاں ملا کر ٹیم والوں کو کھلا دی تھیں۔

ایک انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ میں شو کر رہی تھی، ٹاک بیک میں کوئی بات بری لگ گئی تو میرا دماغ خراب ہوگیا تھا۔

انہوں نے کہا کہ میں کھانا اچھا پکاتی ہوں تو سب لوگ ویسی مجھ پر دبا وڈال رہے تھے کہ پائے پکا کر لاو، پائے پکانا سب سے مشکل ہوتا ہے۔ مجھے اتنا غصہ آیا ہوا تھا، بدلا لینا تھا تو پوری رات جاگ کر پائے پکائے اور گھر میں جو ادویات ملیں، نیند کی، درد کی، کھانسی کی وہ سب اور کچھ مزید خرید کر کھانے میں ڈال دیں۔

اداکارہ نے بتایا کہ وہ صرف ٹیم کے لیے تھے لیکن سیٹ پر موجود اور لوگ بھی وہ کھانا کھانے آگئے تھے، بعد میں احساس ہوا کہ یہ کافی خطرناک مذاق تھا۔

انٹرنیوز
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!