پیر, اکتوبر 6, 2025
انٹرٹینمنٹہر اداکارہ ہر فلم کے لیے موزوں نہیں ہوسکتی، فلم ساز سید...

ہر اداکارہ ہر فلم کے لیے موزوں نہیں ہوسکتی، فلم ساز سید نور

فلم ساز سید نور نے کہا ہے کہ ہر اداکارہ ہر فلم کے لیے موزوں نہیں ہوسکتی، اسی طرح ان کی ہر فلم کے لیے بھی ریشم موزوں نہیں تھیں، اسی لیے انہوں نے دیگر اداکاراں کے ساتھ بھی کام کیا۔

ایک پوڈ کاسٹ میں انہوں نے کہا کہ اگر ریشم کو کھونا ان کے لیے نقصان تھا، تو پھر وہ خود کو بڑی اداکارہ کیوں ثابت نہیں کر سکیں؟ ان کا کہنا تھا کہ ریشم نے اپنی پہلی پانچ فلمیں ان کے ساتھ ہی کی تھیں جو کہ کامیاب ہوئیں، جن میں سے دوپٹہ جل رہا ہے اور گھونگھٹ میں ریشم کا مرکزی کردار تھا، جب کہ صائمہ کا کردار مختصر تھا۔

سید نور نے کہا کہ جب انہوں نے ریشم کے ساتھ کام کرنا چھوڑا تو ریشم کی کوئی بڑی فلم سامنے نہیں آئی، بلکہ انہوں نے بولڈ کردار کرنا شروع کر دیے، جو کہ ان کے شایانِ شان نہیں تھے۔

ان کا کہنا تھا کہ ریشم ایک اچھی فنکارہ تھیں، اگر وہ اپنے بھرم کو برقرار رکھتیں تو ایک بہت بڑی اداکارہ بن سکتی تھیں۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ صائمہ آج بھی انڈسٹری میں کام کر رہی ہیں، لیکن ریشم کہاں ہیں؟ وہ کیوں کام نہیں کر رہیں؟ سید نور نے مزید بتایا کہ انہوں نے ریشم کے کیریئر اور شخصیت کو بنانے میں بہت محنت کی، لیکن وہ کبھی عوام کے سامنے یہ ظاہر نہیں کریں گے کہ انہوں نے ان کی تربیت کس طرح کی، کیونکہ یہ ریشم کا بھرم ہے۔

واضح رہے کہ صائمہ نور فلم ساز سید نور کی دوسری اہلیہ ہیں، جب کہ ان کی پہلی شادی مرحومہ رخسانہ نور سے ہوئی تھی، جن سے ان کے بچے بھی ہیں۔یاد رہے ریشم نے کہا تھا کہ میرے کیریئر کے زوال میں سید نور کا کردار رہا ہے۔

انٹرنیوز
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!