پیر, اکتوبر 6, 2025
پاکستانراولپنڈی، اسلام آباد میں بارش، موسم سرد ہوگیا، گرم کپڑوں کا استعمال...

راولپنڈی، اسلام آباد میں بارش، موسم سرد ہوگیا، گرم کپڑوں کا استعمال شروع

جڑواں شہروں میں موسم سرما کی دوسری بارش کے باعث موسم سرد ہوگیا، شہریوں نے گرم کپڑوں کا استعمال شروع کردیا۔

ذرائع کے مطابق پیر کی صبح راولپنڈی اور اسلام آباد میں تیز بارش ہوئی جس کا سلسلہ کئی گھنٹوں تک جاری رہا۔ بارش کے باعث سردی کی شدت میں اضافہ ہوگیا اور شہریوں نے گرم کپڑے، جیکٹس اور مفلر نکال لئے ،بارش کے باعث سڑکوں پر پانی جمع ہوگیا جس سے شہریوں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔

محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ 24گھنٹوں کے دوران موسم مزید سرد رہنے جبکہ بالائی علاقوں میں ہلکی بارش یا بوندا باندی کا بھی امکان ہے۔

انٹرنیوز
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!