پیر, اکتوبر 6, 2025
تازہ ترینمیرا ریٹائرمنٹ واپس لینے کا کوئی ارادہ نہیں، محمد عامر

میرا ریٹائرمنٹ واپس لینے کا کوئی ارادہ نہیں، محمد عامر

قومی کرکٹ ٹیم کے سابق فاسٹ بولر محمد عامر نے کہا ہے کہ میرااپنی ریٹائرمنٹ واپس لینے کا کوئی ارادہ نہیں، میں نے جو فیصلہ کیا تھا وہ حتمی ہے، اگرچہ مداح چاہتے ہیں کہ میں دوبارہ کھیلوں، مگر پاکستان کرکٹ کو آگے بڑھنے کی ضرورت ہے، نوجوان کھلاڑیوں کو مستقل مواقع ملنے چاہئیں، تب ہی اگلے دو تین سال میں ایک مضبوط ٹیم تیار ہوگی۔

ایک ویڈیو پیغام میں محمد عامر نے کہا کہ دو تین دن سے سن رہا ہوں کہ محمد عامر کم بیک کر رہے ہیں اور ریٹائرمنٹ واپس لے رہے ہیں، ایسا کوئی معاملہ نہیں، میری کسی سے واپسی یا ریٹائرمنٹ واپس لینے پر کوئی بات نہیں ہوئی، اور نہ ہی میرا کوئی ایسا ارادہ ہے، ان خبروں میں کوئی صداقت نہیں۔

انہوں نے امید ظاہر کی کہ قومی ٹیم جلد ایک بار پھر بڑی کامیابیاں سمیٹے گی، ہم ایشیا کپ فائنل کھیل چکے ہیں، اب امید ہے کہ ہم ورلڈ کپ فائنل بھی کھیلیں اور جیتیں۔

یاد رہے کہ محمد عامر نے 14 دسمبر 2024 کو آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے بعد دوسری مرتبہ انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کیا تھا، اس سے قبل وہ دسمبر 2020 میں ریٹائر ہوئے تھے، بعد ازاں 2024 کے آغاز میں ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے لیے دستیابی ظاہر کی تھی۔

انٹرنیوز
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!