پیر, اکتوبر 6, 2025
تازہ ترینجرمنی اور چین کی کار ساز کمپنیاں این ای وی گاڑیوں کی...

جرمنی اور چین کی کار ساز کمپنیاں این ای وی گاڑیوں کی ترقی میں تعاون بڑھانے کے لئے پُرعزم

چین کے جنوبی شہر ہائیکو میں منعقدہ ’’2025 ورلڈ نیو انرجی وہیکل کانگریس (ڈبلیو این ای وی سی)‘‘ پیر کے روز اختتام پذیر ہوگئی ہے۔

اس تین روزہ ایونٹ میں  کارسازی کی عالمی صنعت سے وابستہ 200 سے زائد نمائندے شریک ہوئے ہیں۔

صنعتی ماہرین نے نئی توانائی والی گاڑیوں (این ای وی) کی تیزی سے پھیلتی عالمی منڈی کے تناظر میں چین اور جرمنی کے تعاون پر بھرپور اعتماد کا اظہار کیا ہے۔

ساؤنڈ بائٹ 1 (جرمن): ہلڈیگارڈ مولر، صدر، جرمن ایسوسی ایشن آف آٹوموٹیو انڈسٹری

"میرا ماننا ہے کہ جرمن اور چینی کمپنیوں کے درمیان تعلق باہمی اعتماد اور شراکت داری پر قائم ہے۔ میں اکثر کہتا ہوں کہ ہمیں ایک دوسرے سے مقابلے اور تعاون دونوں کی ضرورت ہے۔ ہم حریف بھی ہو سکتے ہیں لیکن ساتھ ہی مختلف شعبوں میں ایک دوسرے سے سیکھ بھی سکتے ہیں۔ ہمیں ان مواقع اور امکانات سے بھرپور فائدہ اٹھانا چاہئے۔”

ساؤنڈ بائٹ 2 (چینی): ما جون، پروفیسر، تونگجی یونیورسٹی

"چینی اور جرمن کمپنیوں کے درمیان تعاون مزید بہتر ہو گیا ہے۔ یہ تعاون اب صرف ٹیکنالوجی یا کاروبار کی سطح تک محدود نہیں رہا بلکہ ثقافتی تبادلے، ہمہ جہتی اشتراک اور ماحولیاتی شراکت داری تک پھیل چکا ہے۔ آج دونوں فریق انتہائی مضبوطی سے ایک دوسرے کے ساتھ جُڑے ہوئے ہیں۔”

ساؤنڈ بائٹ 3 (انگریزی): جوچن گولر، ممبر، بورڈ آف منیجمنٹ، بی ایم ڈبلیو اے جی

"چینی صارفین کی ضروریات کو صحیح معنوں میں پورا کرنے کے لئے ہم بھرپور تعاون کر رہے ہیں۔ مثال کے طور پر ہم ہواوے کے ساتھ ڈیجیٹل کی اور ایپ اسٹور پر کام کر رہے ہیں۔ اسی طرح ہم علی بابا کے ساتھ بھی شراکت کر رہے ہیں جس میں  بانما اسپیچ کو اپنی گاڑیوں میں شامل کرنا بھی شامل ہے۔ جیسا کہ آپ دیکھ سکتے ہیں کہ ہماری مصنوعات میں چینی ایکو سسٹم کا بہترین انضمام ہوگا۔”

ہائیکو، چین سے شِنہوا نیوز ایجنسی کے نمائندوں کی رپورٹ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

ٹیکسٹ آن سکرین:

ہائیکو میں 2025 ورلڈ نیو انرجی وہیکل کانگریس اختتام پذیر

تین روزہ ایونٹ میں دنیا بھر سے 200 نمائندے شریک ہوئے

عالمی این ای وی مارکیٹ تیزی سے پھیل رہی ہے

ماہرین کے مطابق چین اور جرمنی کا تعاون مزید مستحکم ہو رہا ہے

دوطرفہ تعاون ٹیکنالوجی سے بڑھ کر ثقافتی اور ماحولیاتی شراکت تک پھیل گیا

جرمن کمپنیاں چینی ایکو سسٹم کے انضمام کی خواہاں ہیں

ہواوے اور علی بابا کے ساتھ آٹو ٹیکنالوجی میں تعاون جاری

چین اور جرمنی ٹیکنالوجی میں باہم مقابل بھی ہیں اور شراکت دار بھی

دونوں ممالک کی باہمی وابستگی وقت کے ساتھ گہری ہو رہی ہے

ایونٹ سے دونوں ملکوں میں تعاون کے نئے مواقع پیدا ہوئے

ہائیکو کانگریس نے آٹو انڈسٹری کے لئےمستقبل کی نئی راہیں کھول دیں

شنہوا
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!