اتوار, جولائی 27, 2025
انٹرنیشنلچینی سرمایہ کاری سے قائم نمیبیا کی یورینیم کان کا اسکول میں...

چینی سرمایہ کاری سے قائم نمیبیا کی یورینیم کان کا اسکول میں کمپیوٹرز کا عطیہ

اوشامبا: نمیبیا میں چینی سرمایہ کاری سے قائم سواکوپ یورینیم کی ہوساب کان نے ملک کے شمالی علاقے اوہانگوینا کے اوشامبا گاؤں میں لازارس ہوفیکو کمبائنڈ اسکول کمپیوٹرز اور دیگر آلات کا عطیہ دیا ہے۔

عطیہ میں 16 کمپیوٹرزاورایک اعلیٰ  کارکردگی کا حامل پرنٹر شامل ہے جس سے  550 طلبا مستفید ہوں گے۔ اس کے علاوہ اسکول کو سیکیورٹی کے لئے ایک باڑ بھی فراہم کی گئی ہے۔

حوالگی تقریب میں نمیبیا کی وزیر تعلیم، فنون لطیفہ اور ثقافت ایسٹر نگیپونڈوکا نے کہا کہ یہ عطیہ چین کے تعلیمی عزم کو ظاہر کرتا ہے۔ تقریب میں سرکاری عہدیدار اور کمیونٹی ارکان نے بھی شرکت کی۔

شنہوا
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!