گوما: کانگو نے کیوو صوبے کے دارالحکومت گوما میں ایم پوکس ویکسینیشن مہم کا آغاز کردیا۔
صحت کے حکام کا کہنا ہے کہ اس مہم میں بنیادی طور پر ہیلتھ ورکرز اور فرنٹ لائن سٹیک ہولڈرز کے ساتھ ساتھ تصدیق شدہ کیسز اور دیگر خطرے والے گروپوں کے ساتھ رابطے میں رہنے والے افراد کی ویکسی نیشن کی جائے گی۔
افتتاحی تقریب میں وزارت صحت کے چیف آف سٹاف رومین مبوائی نے اس کی قابل روک تھام اور قابل علاج بیماری کے خلاف بھرپور کوششیں کرنے کا عزم ظاہر کیا۔
ورلڈ ہیلتھ آرگنائزیشن کے مطابق ڈی آر سی جو ایم پوکس کی وبا کا مرکز ہے افریقی خطے میں ریکارڈ کیے گئے کیسز کا تقریباً 90 فیصد ہے۔
