بیجنگ: عالمی مارکیٹ میں چینی کرنسی کی بڑھتی موجودگی کی بدولت رواں سال کے ابتدائی 8 ماہ میں سرحد پار تجارت میں رینمنبی کا استعمال بڑھ گیا ہے۔
مرکزی بینک پیپلز بینک آف چائنا کی رپورٹ 2024 کے مطابق سرحد پار رینمنبی ادائیگیوں اور وصولیوں میں جنوری سے اگست کے دوران گزشتہ برس کی نسبت 21.1 فیصد اضافہ ہوا اور یہ 416 کھرب یوآن (59.4 کھرب امریکی ڈالر) تک پہنچ گئیں۔
رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ ابتدائی 8 ماہ میں سرحد پار مجموعی ادائیگیوں اور اشیاء کی تجارت میں وصولیوں میں رینمنبی کا حصہ 26.5 فیصد رہا جبکہ مقامی اور غیر ملکی کرنسیوں میں تصفیہ کی شرح 2023 کی اسی مدت کے مقابلے میں 24.8 فیصد زائد تھی۔
خدمات کی تجارت میں سرحد پار رینمنبی کا استعمال گزشتہ برس کی نسبت 22.3 فیصد بڑھ کر12 کھرب یوآن تک پہنچ گیا جو مجموعہ کا 31.8 فیصد ہے۔
