اتوار, جولائی 27, 2025
تازہ ترینمنگولیا میں جی ڈی پی 2025 میں 6 ہزار 800 امریکی ڈالر...

منگولیا میں جی ڈی پی 2025 میں 6 ہزار 800 امریکی ڈالر فی کس ہونے کی توقع

اولان باتور:منگولیا کے وزیر اعظم لووسنامسرائے اویون ایرڈین نے کہا ہے کہ 2025 میں منگولیا کا جی ڈی پی 6 ہزار 800 امریکی ڈالر فی کس  تک پہنچنے کی توقع ہے۔

حکومت کے دفتر اطلاعات کے مطابق اویون ایرڈن نے یہ بات پارلیمانی اجلاس کے دوران ریاستی بجٹ 2025 کا مسودہ پیش کرتے ہوئے کہی۔

انہوں نے کہا ہے کہ منگولیا کی جی ڈی پی ایک دہائی تک 4 ہزار ڈالر فی کس پر مستحکم رہنے کے بعد سال 2023 میں 6 ہزار ڈالر فی کس سے زائد ہوگئی تھی۔  جس کی وجہ بندرگاہ تک رسائی میں بہتری ، معدنیات کے شعبے میں نئی معدنیات کی دریافت اور سیاحتی ترقی ہے۔ اور اب اندازہ لگایا گیا ہے کہ 2025 میں جی ڈی پی فی 6 ہزار 800 ڈالر تک پہنچ جائے گی۔

انہوں نے کہا کہ اگر 2026 میں 14 بڑے منصوبے مکمل طور پر فعال ہوگئے تو 2028 میں جی ڈی پی 10ہزار ڈالر فی کس ہونے کے قوی امکانات ہیں۔

شنہوا
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!