بیجنگ: چینی وزارت خارجہ کے ترجمان نے کہا ہے کہ امریکی صدر جو بائیڈن نے عوامی جمہوریہ چین کے 75 ویں یوم تاسیس پر چینی صدر شی جن پھنگ کو مبارکباد کا پیغام بھیجا ہے۔
بہت سے ممالک اور سیاسی جماعتوں کے رہنماؤں اور عالمی تنظیموں کے سربراہوں نے حال ہی میں عوامی جمہویہ چین کے کے 75 ویں یوم تاسیس کے موقع پر صدر اور کمیونسٹ پارٹی آف چائنا کی مرکزی کمیٹی کے جنرل سیکرٹری شی کو مبارکباد کے پیغامات یا خطوط بھیجے ہیں۔
ترجمان نے اس بات کی تصدیق کی کہ صدر بائیڈن چین کو مبارکباد دینے والے رہنماؤں میں شامل تھے۔
اپنے پیغام میں امریکی صدر بائیڈن نے کہا کہ امریکی عوام کی طرف سے میں آپ کو اور عوامی جمہوریہ چین کے عوام کو مبارکباد پیش کرتا ہوں۔ امریکی عوام اور میں عوامی جمہوریہ چین کے عوام کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہیں۔
