ممبئی: بالی ووڈ کی متنازع اداکارہ و سیاستدان کنگنا رناوت کی بلاک بسٹر فلم تنو ویڈز منو کا تیسرا سیکوئل پری پروڈکشن کے ابتدائی مراحل میں داخل ہو گیا۔فلم میں دو مختلف کردار ادا کرنے والی کنگنا رناوت اب فلم کے تیسرے سیکوئل میں بھی ایک سے زائد کردار میں نظر آئیں گی۔
کنگنا رناوت فلم تنو ویڈز منو 3 میں تین مختلف کردار ادا کریں گی۔ وہ اپنے فلمی کیریئر میں پہلی بار ٹرپل رول میں نظر آئیں گی اور اداکارہ اپنے اس نئے سنگ میل کے لیے بہت پرجوش ہیں۔ یہ فلم سال 2026 میں ریلیز کی جائے گی۔
