اتوار, جولائی 27, 2025
تازہ ترینلاہور: پی ٹی آئی احتجاج کے باعث بند راستوں کو ٹریفک کیلئے...

لاہور: پی ٹی آئی احتجاج کے باعث بند راستوں کو ٹریفک کیلئے کھول دیا گیا

پی ٹی آئی کے لاہور میں احتجاج کے باعث شہر میں امن و امان کو یقینی بنانے کیلئے لاہور کے داخلی و خارجی سمیت بند مختلف شاہراوں پر لگائے گئے کینٹینرہٹاکر راستوں کو ٹریفک کیلئے کھول دیا گیا۔

لاہور پولیس کی جانب سے رات گئے بند راستوں سے کنٹینرز ہٹا کر شہر کے راستے مکمل طور پر کھول دیئے گئے۔ نئے راوی پل، گریٹر اقبال پارک سے کنٹینر اٹھا لیے گئے۔

لاہور کے داخلی و خارجی راستے بابو صابو، ٹھوکر نیازبیگ، ایسٹرن بائی پاس سگیاں کے راستے بھی كھل گئے،  جس کے بعد شہر میں ٹریفک کی روانی بھی مکمل طور پر بحال ہوگئی۔

لبرٹی چوک میں سیکورٹی کے پیش نظر کنٹینرز پہنچائے گئے مگر انہیں سڑک پر لگاکر ٹریفک بلاک نہیں کی گئی تھی لبرٹی چوک میں ٹریفک بحال رہی تھی

انٹرنیوز
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!