چین کے جنوب مغربی چھونگ چھنگ میں منعقد ہونے والے ورلڈ سمارٹ انڈسٹری ایکسپو 2025 کے مقام کا بیرونی منظر۔(شِنہوا)
چھونگ چھنگ(شِنہوا)چین میں ورلڈ سمارٹ انڈسٹری ایکسپو 2025 کا جنوب مغربی چھونگ چھنگ بلدیہ میں آغاز ہو گیا ہے جس میں 600 سے زائد ملکی اور بین الاقوامی کاروبار حصہ لے رہے ہیں۔ اس نمائش میں خودکار ڈرائیونگ، سمارٹ گھروں اور کم-بلندی کی معیشت جیسے مختلف شعبوں میں نئی اختراعات پیش کی جا رہی ہیں۔
یہ 4 روزہ نمائش ایک لاکھ 30ہزار مربع میٹر اندرونی اور 40 ہزار مربع میٹر بیرونی مقام پر مشتمل ہے۔ اس سال اس کی مرکزی توجہ "اے آئی پلس” اور "ذہین مربوط نئی توانائی والی گاڑیوں” کے موضوعات پر ہے۔
چین کے جنوب مغربی چھونگ چھنگ میں ورلڈ سمارٹ انڈسٹری ایکسپو 2025 کے مقام پر یونی ٹری کے بوتھ پر صحافی اور مہمان روبوٹ باکسنگ گیم دیکھ رہے ہیں۔(شِنہوا)
اس نمائش میں مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والے 3 ہزار سے زائد جدید اور اختراعی مصنوعات پیش کی جا رہی ہیں جن میں خودکار ڈرائیونگ ٹیکنالوجی، گاڑیوں کے نیٹ ورکنگ حل اور بیٹری کی جدید اختراعات شامل ہیں۔ اس کے علاوہ نمائش میں بڑے شہروں کے نظم و نسق کے لئے بڑے ماڈلز، گھریلو آلات کے باہمی رابطے اور سمارٹ گھروں سے متعلق جدید ٹیکنالوجیز، مصنوعات اور مربوط حل بھی اجاگر کئے جائیں گے۔
ایکسپو میں فائیو جی، مکسڈ ریئلٹی اور ڈیجیٹل تھری ڈی سیمولیشن سمیت دیگر انفارمیشن ٹیکنالوجیز کا بھی استعمال کیا گیا ہے تاکہ مختلف ایپلی کیشن مناظر کو واضح انداز میں پیش کیا جا سکے، جن میں کم بلندی پر ڈرون کے ذریعے ترسیل، مختلف ماحول میں مکمل معاون ڈرائیونگ اور انسان اور روبوٹ کے درمیان تعامل شامل ہیں۔
اس نمائش میں سنگاپور کو اعزازی مہمان کے طور پر شامل کیا گیا ہے۔
