ہفتہ, ستمبر 6, 2025
تازہ ترینچین کا صوبہ ہائی نان عالمی آزاد زونز تنظیم کی 11 ویں...

چین کا صوبہ ہائی نان عالمی آزاد زونز تنظیم کی 11 ویں سالانہ کانگریس کی میزبانی کرے گا

چین کے جنوبی صوبے ہائی نان کے شہر سانیا میں ڈیوٹی فری شاپنگ مال کا فضائی منظر-(شِنہوا)

ہائیکو(شِنہوا)عالمی آزاد زونز تنظیم (ورلڈ ایف زیڈ او) کی 11 ویں سالانہ کانگریس 10 سے 12 اکتوبر تک چین کے جنوبی صوبے ہائی نان کے دارالحکومت ہائیکو میں منعقد ہوگی۔

چین میں پہلی مرتبہ منعقد ہونے والے اس بین الاقوامی ایونٹ میں 70 سے زائد ممالک اور خطوں سے ایک ہزار 500 سے زائد شرکاء کی شرکت متوقع ہے۔ اس سے عالمی معیار کے آزادانہ تجارتی زونز کے عالمی نیٹ ورک میں ہائی نان فری ٹریڈ پورٹ (ایف ٹی پی) کا بڑھتا ہوا انضمام اجاگر ہوگا۔

2014 میں قائم ہونے والی ورلڈ ایف زیڈ او ایک غیر منافع بخش بین الاقوامی تنظیم ہے جو دنیا بھر میں فری زونز میں جدت اور ترقی کو فروغ دینے اور پائیدار عالمی معاشی ترقی کی حمایت کے لئے کام کر رہی ہے۔ اس کی سالانہ کانگریس کا شمار فری زونز کے میدان میں عالمی تبادلہ خیال کے سب سے بااثر پلیٹ فارمز میں ہونے لگا ہے۔

ورلڈ ایف زیڈ او کے ساتھ کانگریس کے مشترکہ میزبان ہائی نان کے بین الاقوامی اقتصادی ترقی کے دفتر سے تعلق رکھنے والے وانگ گوانگ ژی نے کہا کہ یہ ایونٹ ہائی نان میں منعقد کرنا اس بات کی عکاسی کرتا ہے کہ عالمی برادری چین کے اعلیٰ معیار کی وسعت کے عزم اور ہائی نان ایف ٹی پی کی ترقی کو تسلیم کرتی ہے۔

وانگ نے کہا کہ ہائی نان زیرو ٹیرف کی مزید ترجیحی پالیسیاں، لچکدار تجارتی اقدامات، آسان کسٹمز کلیئرنس اور موثر نگرانی کے ماڈل متعارف کرائے گا۔ اس سے دنیا بھر میں فری زونز کی ترقی کے لئے "ہائی نان ماڈل” پیش ہو گا۔

یاد رہے کہ اپریل 2018 میں چین نے ہائی نان کو آزمائشی آزاد تجارتی زون میں تبدیل کرنے کے منصوبے کا اعلان کیا تھا جس کا طویل مدتی ہدف "چینی خصوصیات کے حامل فری ٹریڈ پورٹ” کی تعمیر ہے۔ ہائی نان ایف ٹی پی میں جزیرے بھر کا خودمختار کسٹمز آپریشن 18 دسمبر 2025 کو شروع کیا جائے گا۔

شنہوا
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!