شمال مغربی چین میں شہر شیننگ کے مقام پر قالینوں کی ایک بھرپور نمائش کا انعقاد ہوا جس میں پاکستان، ایران، نیپال اور چین کے اعلی قالین سازوں نے شرکت کی۔ نمائش میں تبت اور ہوتان کے قالینوں سے لے کر قدیم اور ایرانی طرز کے قالینوں کی 30 سے زیادہ اقسام نمائش کے لیے پیش کی گئیں۔
