اتوار, جولائی 27, 2025
تازہ ترینخطے میں امن و استحکام،پڑوسیوں کیساتھ امن کے خواہاں ہیں، آصف زرداری

خطے میں امن و استحکام،پڑوسیوں کیساتھ امن کے خواہاں ہیں، آصف زرداری

اسلام آباد: صدر آصف زرداری نے یوم دفاع پر شہداء کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ خطے میں امن و استحکام،پڑوسیوں کیساتھ پرامن بقائے باہمی کے خواہاں ہیں تاہم کشمیری عوام کی حالت زارکا ازالہ کرکے ہی خطے میں دیرپاامن ممکن بنایا جا سکتا ہے،مسلح افواج قومی خودمختاری وملکی سالمیت کو درپیش کسی بھی چیلنج کاجواب دینے کیلئے چوکس و ہمہ وقت تیار ہیں،اللہ پاکستان کی حفاظت،ہمیں امن و خوشحالی کی راہ پر گامزن فرمائے۔

تفصیلات کے مطابق یوم دفاع و شہداء 6 ستمبر کے موقع پر صدر آصف زرداری نے اپنے پیغام میں کہا ہے کہ ہم بیرونی جارحیت کے خلاف ملک کا دفاع کرنیوالے اور عظیم قربانیاں پیش کرنیوالے غازیوں اور شہدا ء کو خراج عقیدت پیش کرتے ہیں،یہ دن ہمیں اپنی خودمختاری کے دفاع کی جانب غیر متزلزل قومی عزم کی یاد دلاتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ اس سرزمین کے ان بہادر سپوتوں کو خراج عقیدت پیش کرتا ہوں جنہوں نے پاکستان کونقصان پہنچانے کادشمن کاخواب چکناچورکردیا،ہماری مسلح افواج قومی خودمختاری اورملکی سالمیت کو درپیش کسی بھی چیلنج کاجواب دینے کیلئے چوکس اور ہمہ وقت تیار ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ہماری افواج مناسب دفاعی سازوسامان سے لیس اورمطلوبہ پیشہ ورانہ مہارت کی حامل و ملک کو تمام چیلنجوں سے بچانے کیلئے پرعزم ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہم خطے میں امن و استحکام اور تمام پڑوسیوں کے ساتھ پرامن بقائے باہمی کے خواہاں ہیں تاہم کشمیری عوام کی حالت زارکا ازالہ کرکے ہی خطے میں دیرپاامن ممکن بنایا جا سکتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ برصغیر کی نامکمل تقسیم کے باعث کشمیری عوام کو بھارتی مسلح افواج کے ہاتھوں غیر قانونی تسلط اور دہشت گردی کا سامنا ہے۔

انہوں نے کہا کہ آج ہم دفاع وطن کے مقدس فریضے کی تکمیل میں مسلح افواج کیساتھ اپنی غیر متزلزل حمایت کا عہد کرتے ہیں،اللہ تعالیٰ پاکستان کی حفاظت فرمائے اور ہمیں امن اور خوشحالی کی راہ پر گامزن فرمائے۔افواج پاکستان زندہ باد!پاکستان پائندہ باد!۔

انٹرنیوز
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!