کراچی: یوم دفاع کے موقع پر مزار قائدؒ پر گارڈز کی تبدیلی کی پروقار تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں پاکستان ایئر فورس اصغر خان اکیڈمی کے چاق و چوبند دستے نے گارڈز کے فرائض سنبھال لئے۔
تفصیلات کے مطابق یوم دفاع 6 ستمبر کے موقع پر کراچی میں بانی پاکستان قائد اعظم محمد علی جناحؒ کے مزار پر گارڈز کی تبدیلی کی پروقار تقریب کا انعقاد کیا گیا، اس موقع پر پاکستان ایئر فورس اصغر خان اکیڈمی کے چاق و چوبند دستے(کیڈٹس) نے گارڈ کے فرائض سنبھال لئے،کیڈٹس میں 61 مرداور13خواتین شامل ہیں۔
تقریب کے مہمان خصوصی ایئر وائس مارشل شہریار نے مزار قائد پر حاضری دی، فاتحہ خوانی کی، پھولوں کی چادر رکھی اور مہمانوں کی کتاب میں اپنے تاثرات قلمبند کئے۔
