اتوار, جولائی 27, 2025
تازہ ترینشراکت داری کے لائحہ عمل عالمی جنوب کو جدید بنانے کے لئے...

شراکت داری کے لائحہ عمل عالمی جنوب کو جدید بنانے کے لئے چین کے عزم کو ظاہر کرتے ہیں،سربراہ افریقی یونین

بیجنگ: افریقی یونین کے چیئرپرسن موسیٰ فاکی مہمت نے کہا کہ چین-افریقہ تعاون فورم  (ایف او سی اے سی)  2024 کے سربراہ اجلاس میں چینی صدر شی جن پھنگ کی طرف سے تجویز کردہ شراکت داری کے  لائحہ عمل  کا ایک سلسلہ افریقہ سمیت عالمی جنوب کی جدید کاری کی حمایت کرنے کے لئے چین کے عزم  کو ظاہر کرتا ہے۔

فورم کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے افریقی یونین کمیشن کی چیئرپرسن موسیٰ فاکی مہمت نے ایف او سی اے سی فریم ورک کے تحت چین افریقہ شراکت داری کو مضبوط بنانے پر صدر شی جن پھنگ کو خراج تحسین پیش کیا۔

انہوں نے چین کے مجوزہ عالمی سلامتی، عالمی ترقیاتی اقدامات اور عالمی تہذیبی اقدامات کی حمایت کرتے ہوئے کہا کہ ان سب کا مقصد انسانیت کے لیے امن، یکجہتی اور خوشحالی پیدا کرنا ہے اور یہ اے یو ایجنڈا 2063 کے ساتھ مکمل ہم آہنگی رکھتے ہیں۔

فاکی نے کہا کہ 2000 میں اپنے آغاز کے بعد سے ایف او سی اے سی نے بنیادی ڈھانچے ، زراعت ، توانائی اور دیگر شعبوں میں منصوبوں کے ذریعے بہت سے افریقی ممالک میں کامیابیاں حاصل کی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ افریقی ممالک ہر قوم کے لئے اتحاد کی اہمیت کو سمجھتے ہیں اور انہوں نے  ایک چین اصول اور چین کے پرامن اتحاد کی حمایت کرنے میں کبھی ہچکچاہٹ محسوس نہیں کی ہے۔

انہوں نے کہا کہ  چین اور افریقہ کو اسی طرح کے تاریخی چیلنجوں کا سامنا رہا ہے اور اس مشترکہ تاریخ نے دونوں ملکوں کے درمیان ایک مضبوط رشتہ قائم کیا ہے۔

شنہوا
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!