بدھ, اگست 6, 2025
تازہ ترینشی زانگ کا 100 سال پرانا تبتی گاؤں سیاحوں کی توجہ کا...

شی زانگ کا 100 سال پرانا تبتی گاؤں سیاحوں کی توجہ کا مرکز بن گیا

’’کانگ گو‘‘ گاؤں چین کے جنوب مغربی خودمختار علاقے شی زانگ کے شہر نینگچی میں واقع ہے۔ یہاں کا تقریباً ہر گھر 100 برس سے زائد پرانا ہے۔ یہی وجہ ہے کہ اسے نینگچی شہر کا سب سے بہتر محفوظ شدہ قدیم گاؤں قرار دیا جاتا ہے۔

سال 2018 میں مقامی باشندوں کے رہائشی حالات بہتر بنانے کے لئے اُنہیں پرانے گھروں سے نکال کر نئی تعمیر شدہ رہائش گاہوں میں منتقل کیا گیا۔ ان نئے گھروں میں تبتی طرزِ تعمیر کو برقرار رکھا گیا ہے۔

اسی دوران ان قدیم گھروں کی تزئین و آرائش کا کام بھی بتدریج شروع کر دیا گیاہے۔

یہ گاؤں اور اس کے قریب واقع سیاحتی مقام ’’باسوم جھیل‘‘ حالیہ برسوں میں سیاحوں کی خاص توجہ کا مرکز بن چکے ہیں۔

سال 2024 میں کانگ گو گاؤں کے ہر فرد کی فی کس خالص آمدنی تقریباً 30 ہزار یوان (یعنی لگ بھگ 4 ہزار 173 امریکی ڈالر) رہی۔

’’کانگ گو‘‘ میں ہونے والی ترقی شی زانگ کی مجموعی سماجی و معاشی بہتری کی ایک جھلک ہے۔

بہتر بنیادی سہولیات نے شی زانگ کی قدرتی خوبصورتی کو زیادہ سے زیادہ سیاحوں کے لئے قابلِ رسائی بنا دیا ہے۔

جولائی میں مقامی حکام نے بتایا کہ سال 2025 کی پہلی ششماہی میں شی زانگ میں سیاحتی دوروں کی تعداد 3 کروڑ 12 لاکھ 80 ہزار رہی جو گزشتہ برس کی اسی مدت کے مقابلے میں 11.67 فیصد زیادہ ہے۔

اسی عرصے کے دوران سیاحت سے حاصل ہونے والی آمدنی 3 ارب 15 کروڑ 50 لاکھ یوآن (یعنی تقریباً 4 ارب 60 کروڑ امریکی ڈالر) رہی جو  10.18 فیصد کے سالانہ اضافے کی نشاندہی کرتی ہے۔

نینگچی، چین سے شِنہوا نیوز ایجنسی کے نمائندوں کی رپورٹ

۔۔۔۔۔۔۔۔

ٹیکسٹ آن سکرین:

’’کانگ گو‘‘ شی زانگ کا محفوظ ترین قدیم گاؤں ہے

تقریباً ہر گھر 100 سال سے زیادہ پرانا ہے

تمام باشندے سال 2018 میں نئے گھروں میں منتقل ہوئے

پرانے تبتی گھروں کی تزئین و آرائش جاری ہے

باسوم جھیل کے ساتھ یہ گاؤں سیاحوں کی توجہ کا مرکز ہے

سال 2024 میں فی کس آمدنی 30 ہزار یوآن تک پہنچ گئی تھی

شی زانگ میں بنیادی سہولیات کی بہتری سے سیاحت بڑھی

سال 2025 کی پہلی ششماہی میں 3 کروڑ سے زائد سیاح آئے

شنہوا
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!